نو سر باز نے پیپلز پارٹی کے رکن اسمبلی کو لوٹ لیا

 بہاولپور (پی این آئی) بہاولپور سے پیپلزپارٹی کے رکن پنجاب اسمبلی مخدوم سید عامر علی شاہ سے نوسرباز نے 7 لاکھ روپے ہتھیا لیے ہیں۔۔۔ پولیس کے مطابق اوچ شریف

سے پیپلزپارٹی کے ایم پی اے مخدوم سید عامر علی شاہ سے مبینہ فراڈ ہوا ہے۔۔۔ واقعے کا مقدمہ سید عامر شاہ کی مدعیت میں درج کرلیا گیا ہے جس کی تحقیقات جاری ہیں۔۔۔ ایف آئی آر کے مطابق خود کوپیپلزپارٹی کا جنرل سیکرٹری ظاہرکرنے والے نے پروجیکٹ منظوری کے بدلے 7 لاکھ مانگے۔۔۔ ایف آئی آر نے بتایاکہ مخدوم سید عامرعلی شاہ نے مطلوبہ رقم ملزم کے بینک اکاؤنٹ میں ٹرانسفر کی۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close