اسلام آباد (پی این آئی) اسلام آباد ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی کی کارکن صنم جاوید کی دہشتگردی کے مقدمے میں 7 دن کی حفاظتی ضمانت منظور کر لی ہے۔۔۔۔ منگل کے روز جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے اس حوالے سے دائر درخواست پر سماعت کی اور صنم جاوید کو 7 دنوں میں متعلقہ عدالت سے رجوع کرنے کی ہدایت کی۔۔۔۔
پی ٹی آئی کارکن صنم جاوید نے دہشتگردی کے مقدمے میں حفاظتی ضمانت کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کیا تھا ۔۔۔۔ اس حوالے سے دائر کی گئی درخواست میں کہا گیا تھا کہ مقدمے میں بلا جواز گھسیٹا جارہا ہے، ایف آئی آر میں نامزد ملزمہ نہیں ہوں، پٹیشنر پر الزام نہیں کہ وہ غیر قانونی طور پر اکٹھے اجتماع کا حصہ تھی۔۔۔۔۔۔درخواست میں استدعا کی گئی تھی کہ ضلع میانوالی کے تھانہ موسیٰ خیل میں درج مقدمے میں حفاظتی ضمانت دی جائے تاکہ متعلقہ عدالت سے رجوع کیا جاسکے۔۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں