سیما کے بعد ایک اور پاکستانی لڑکی بچے چھوڑ کر بھارت جا پہنچی

لاہور(پی این آئی)پاکستان سے تعلق رکھنے والی سیما حیدر کے محبت میں مبتلا ہو کر ہندوستان فرار ہونے کے بعد اب ایک اور پاکستانی لڑکی محبت کی خاطر اپنے بچے چھوڑ کر سرحد پار کر گئی ہے۔

اس نئی کہانی کے کردار پاکستان کی مہوش اور راجستھان کے چورو ضلع سے رحمان ہیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق لاہور کی رہنے والی 25 سالہ مہوش نے بھارتی ریاست راجستھان کے ضلع چورو کے گاؤں پتھیسر کے رہنے والے 30 سالہ رحمان سے باقاعدہ شادی کرلی ہے۔رپورٹ کے مطابق دونوں کی ملاقات ”امو“ نامی سوشل میڈیا پلیٹ فارم کے ذریعے آن لائن ہوئی تھی۔یاد رہے کہ سیما حیدر اور سچن کی ملاقات پب جی گیم کے ذریعے آن لائن ہوئی تھی۔ سیما حیدر اپنے چار بچوں کے ساتھ نیپال کے راستے غیر قانونی طور پر ہندوستان جا پہنچی تھی۔

لیکن مہوش اپنے دونوں بچوں کو پیچھے چھوڑ کر قانونی طور پر واہگہ بارڈر سے ہندوستان گئی ہے۔جہاں سیما حیدر اور سچن دونوں کا تعلق الگ الگ مذاہب سے تھا تو وہیں مہوش اور رحمان کا تعلق ایک ہی مذہب سے ہے۔مہوش جہاں اپنے شوہر سے طلاق لے چکی ہیں تو وہیں رحمان بھی اپنی بیوی کو چھوڑ چکا ہے اور دونوں کے دو دو بچے ہیں۔مہوش برسوں سے پاکستان میں بیوٹی پارلر میں کام کرتی رہی ہیں۔ 2006 میں پاکستان کے بادامی باغ کے خرم شہزاد سے شادی کرنے والی مہوش نے 12 سال بعد 2018 میں اپنے شوہر سے طلاق لے لی تھی۔ اس دوران ان کے دو بیٹے ہوئے۔ ان میں سے ایک بیٹے کی عمر 12 سال اور دوسرے کی عمر 7 سال ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close