لاہور (پی این آئی)ملک کے مشہور سیاحتی مقام ناران میں جھیل سیف الملوک روڈ پر تصویر بنوانے کے دوران گلیشیئر سیاحوں پر گر گیا۔ جس کے نتیجے میں دو افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔
ناران پولیس کے مطابق جاں بحق سیاح راجن پور سے وادی کاغان کی سیر کے لیے آئے تھے۔ افسوسناک واقعہ اس وقت پیش آیا جب سیاح جھیل سیف الملوک سے واپسی پر گلیشئیر کے نیچے تصویریں کھینچ رہے تھے۔پولیس کے مطابق گلیشیئر گرنے سے 22 سالہ مہران اور 13سالہ پارسا موقع پر جاں بحق ہوگئے، ان کی لاشیں نکال کر ورثاء کے ساتھ آبائی علاقے راجن پور کو روانہ کردی گئیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں