ڈاکوؤں کا پولیس چیک پوسٹ پر حملہ، شہادتیں ہو گئیں

کندھ کوٹ (پی این آئی) سندھ کے ضلع کشمور کی تحصیل کندھ کوٹ میں ڈاکوؤں نے پولیس چیک پوسٹ پر حملے کے نتیجے میں 2 پولیس اہلکار جاں بحق اور 2 زخمی ہو

گئے ہیں۔۔۔۔ پولیس کے مطابق کندھ کوٹ کے کچے میں قائم ددڑ پولیس چیک پوسٹ پر ڈاکوؤں نے حملہ کیا۔۔۔ بتایا گیا ہے کہ 20 سے زائد ڈاکوؤں نے فائرنگ کر کے 2 اہلکاروں کو شہید اور 2 کو زخمی کو کر دیا، پولیس کی جوابی فائرنگ سے ایک ڈاکو ہلاک ہو گیا۔۔۔ واقعے کے بعد ڈاکو کچے کی طرف فرار ہو گئے، پولیس اہلکاروں کی لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔۔۔ پولیس حکام کے مطابق شہید اہلکاروں میں اللّٰہ ڈنو سبزوئی اور نثار احمد کھوڑو شامل ہیں۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close