چوروں نے مسجد کو بھی نہ بخشا،ائیرکنڈیشن اور پنکھے اٹھا کر فرار ہو گئے

اسلام آباد (پی این آئی)تھرپارکر میں تھرکول یو سی جی پروجیکٹ کی مسجد سے چور ائیر کنڈیشن، پنکھے اور دیگر سامان لے گئے۔

پولیس کے مطابق ملزمان کے خلاف مقدمہ سکیورٹی گارڈ کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے جس میں 31 ملزمان کو نامزد کیا گیا ہے جن کی تلاش جاری ہے۔دوسری جانب ڈپٹی ڈائریکٹر سندھ کول اتھارٹی محمد طارق کا بتانا ہے کہ پروجیکٹ 2018 سے بند ہے۔ڈپٹی ڈائریکٹر کے مطابق انڈر گراؤنڈ کول گیسی فکیشن (یو سی جی) پروجیکٹ کی باؤنڈری وال ٹوٹنے سے تمام قیمتی مشینری و مٹیریل غیرمحفوظ ہوگیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close