وڈیرے کے ظلم کا شکار اونٹ کیلئے ڈپٹی کمشنر سانگھڑ کا بڑا اعلان

سانگھڑ(آئی این پی)ڈپٹی کمشنر سانگھڑ نے کہا ہے کہ وڈیرے کی جانب سے ٹانگ کاٹنے کے ظلم کا شکار اونٹ کو مصنوعی ٹانگ لگائی جائے گی۔

ایک بیان میں ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ اونٹ کو گزشتہ روز کراچی منتقل کر دیا گیا ہے۔ دوسری جانب ایس ایس پی اعجاز شیخ کا کہنا ہے کہ اونٹ کی ٹانگ کاٹنے پر 5افراد کو گرفتار لیا گیا ہے، جن میں سے 2ملزمان نے اعتراف جرم بھی کر لیا ہے۔واضح رہے کہ سانگھڑ میں 2روز قبل کھیت میں داخل ہونے والے اونٹ کی ٹانگ کاٹ دی گئی تھی۔گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے متاثرہ اونٹ کے مالک کو دو اونٹ دینے اور پولیس نے اونٹ پر ظلم کرنے والوں کے خلاف تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔

close