اسلام آباد، سابق وزیر اعظم کے گھر سے تین افراد کو حراست میں لے لیا گیا

اسلام آباد(پی این آئی)اسلام آباد میں سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس کے ایف ایٹ کے گھر پر چھاپا مارا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق چھاپے کے دوران تنویرالیاس گھر پر نہیں ملے تاہم تنویر الیاس کے تین ساتھیوں کو حراست میں لے لیا گیا۔واضح رہے کہ گزشتہ روز ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے ڈپلومیٹک پاسپورٹ کے غلط استعمال کرنے کے کیس میں سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس کی ضمانت منظور کرلی تھی۔سردار تنویر الیاس کی درخواست ضمانت بعد از گرفتاری پر سماعت جوڈیشل میجسٹریٹ عباس شاہ نے کی۔سردار تنویر الیاس کے خلاف ایف آئی اے اہلکار نے کیس کا ریکارڈ عدالت میں پیش کیا جب کہ ایف آئی پراسیکیوٹر نے ضمانت کی مخالفت کی۔وکیل صفائی عدالت میں پیش ہوئے اور کہا کہ مقدمے میں لگی دفعات کے تحت زیادہ سے زیادہ سزا تین سال ہے، دفعات سنگین نہیں، سردار تنویر الیاس کو ضمانت ملنی چاہیے، سردار تنویر الیاس نے اپنا پاسپورٹ بھی واپس کردیا ہے۔عدالت نے سردار تنویر الیاس کی ایک لاکھ روپے مچلکوں کے عوض ضمانت بعد از گرفتاری منظور کرلی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close