فیصل آباد، زرعی یونیورسٹی کی فنڈنگ بند کر دی گئی

فیصل آباد (پی این آئی) زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کے وائس چانسلر ڈاکٹر اقرار احمد نے وفاقی حکومت کے ادارے ہائر ایجوکیشن کمیشن سے صوبائی یونیورسٹیوں کی

فنڈنگ بند کرنے کے فیصلے پر نظرِ ثانی کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔۔۔ آج فیصل آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر اقرار احمد نے بتایا کہ ہائر ایجوکشن کمیشن نے صرف وفاقی یونیورسٹیز کی فنڈنگ کا اعلان کیا ہے۔۔۔ اُنہوں نے بتایا کہ زرعی یونیورسٹی کا 35 فیصد بجٹ کم ہو گیا ہے، فنڈنگ کم ہونے سے زرعی ریسرچ اور کانفرنسز متاثر ہوں گی، فنڈ کم ہونے سے دوسری یونیورسٹیز زیادہ متاثر ہو رہی ہیں، ہائر ایجوکیشن کمیشن ابھی تک پاکستان میں 150 یونیورسٹیز کو فنڈنگ کرتا آ رہا تھا۔۔۔ وائس چانسلر

زرعی یونیورسٹی نے کہا کہ سرکاری یونیورسٹیز بند ہوئیں تو غریب کے بچے اعلیٰ تعلیم سے محروم ہو جائیں گے۔۔۔ ڈاکٹر اقرار احمد نے کہا کہ ہمیں بتایا گیا ہے کہ نگراں حکومت کے دور میں ایچ ای سی کی نئی پالیسی کی منظوری ہوئی لہٰذا اب منتخب حکومت کو اس فیصلے کا نوٹس لے کر اس پر نظرِ ثانی کرنا چاہیے۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close