لاہور، شوہر کی مارپیٹ، سمبڑیال کی خاتون 4 بچے پارک میں چھوڑ کر چلی گئی

لاہور (پی این آئی) سیالکوٹ کے نواحی قصبے سمبڑیال کی رہائشی خاتون مبینہ طور پر شوہر کی مارپیٹ سے تنگ آ کر اپنے 4 بچے لاہور کے گریٹر اقبال پارک میں چھوڑ کر

چلی گئی۔۔۔ بچوں میں سے تین لڑکیوں اور ایک لڑکے کی عمریں 8 ماہ سے 7 سال کے درمیان ہیں۔۔۔ لاہور پولیس حکام کے مطابق گزشتہ روز ایک ماں اپنے 4 کم سن بچوں کو گریٹر اقبال پارک میں چھوڑ کر چلی گئی، بچے رات بھر سڑک پر پریشان حال پڑے رہے، مقامی افراد کی اطلاع پر پولیس وہاں پہنچی اور بچوں کو تحویل میں لے لیا۔۔۔ چاروں میں سے بڑے بچے 7 سالہ زین نے پولیس کوبتایا کہ وہ سمبڑیال کے رہائشی ہیں، والد ہماری والدہ کو روزانہ مارتے تھے، پولیس نے زین کی اطلاع پر ان کے والدین کی تلاش شروع کر دی اور بچوں کو چائلڈ پروٹیکشن بیورو کی ٹیم کے حوالے کردیا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close