لاہور، کار سوار مسلح افراد نے نوجوان سے قربانی کے 2 بکرے چھین لیے

لاہور (پی این آئی) سمن آباد رسول پارک میں کار سوار ملزمان نوجوان سے گن پوائنٹ پر قربانی کے 2 بکرے، پیسے اور موبائل فون چھین کر فرار ہو گئے ہیں ۔۔۔ سمن آباد

رسول پارک کے قریب پیش آنے والی ڈکیتی کی اس واردات کی سی سی ٹی وی ویڈیو بھی سامنے آگئی ہے۔۔۔ سی سی ٹی وی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ نوجوان قربانی کے بکروں کو ٹہلانے کیلئے لے جا رہا تھا کہ سفید رنگ کی ایک کا آکر اس کے قریب رکی۔۔۔ کار سے نکل کر تین مسلح ملزمان ڈیڑھ منٹ میں دو بکرے گاڑی میں ڈال کر اور نوجوان سے موبائل فون اور نقدی لوٹ کر فرارہو گئے۔۔۔۔ شہری کی درخواست پر مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close