ہائی ویز اور موٹر وے پولیس افسران سے متعلق اہم خبر

لاہور(پی این آئی )خود احتسابی نظام کے تحت ہائی ویز اور موٹر وے پولیس کے 176 افسران اور ملازمین چارج شیٹ کر دیے گئے۔

تفصیلات کے مطابق نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹر وے پولیس نے خود احتسابی نظام کے تحت کرپشن اور اختیارات سے تجاوز پر 176 افسران اور ملازمین کو چارج شیٹ کر دیا۔ آئی جی موٹر وے پولیس سلطان علی خواجہ کے مطابق خود احتسابی کے جامع اور مربوط نظام کے ذریعے بد عنوانی کی نشان دہی ہوئی تھی۔

خصوصی ٹیم کی رپورٹ پر آئی جی سلطان علی خواجہ نے فوری طور پر ایک اعلیٰ سطحی تحقیقاتی کمیٹی قا ئم کر دی تھی، تحقیقاتی کمیٹی ایک ایڈ یشنل آئی جی، چار ڈی آئی جیز اور ایک ایس ایس پی پر مشتمل تھی۔

کمیٹی کی رپورٹ پر ایکشن لیتے ہوئے ڈیڑھ سو سے زائد افسران اور ملازمین کے خلاف کارروائی کی گئی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close