اگلی حکومت کس کی بنے گی؟ ماہرعلم نجوم کی بڑی پیشگوئی

اسلام آباد (پی این آئی) سالِ 2024 کا سورج گزشتہ روز اپنی آب و تاب سے طلوع ہوگیا جس کے ساتھ سال 2023 اپنی تمام تر رعنائیوں کے ساتھ اختتام پذیر ہوگیا ایسے میں لوگ پُر امید ہوتے ہیں کہ آنے والا سال ان کے لیے نئے چیلنجز اور ڈھیروں خوشیاں لے کر آئے گا۔
لیکن کیا ایسا ہی ہے ؟ کیا ہمیں نئے سال سے اچھی توقعات اور امیدیں وابستہ کرلینی چاہئیں؟ نجی ٹی وی پروگرام میں آسٹرولوجر اور ٹیرو کارڈ ریڈر انسا شاہ نے بتایا کہ 2024کس کے لیے یہ کیسا ثابت ہونے والا ہے۔

انہوں نے کہا کہ نئے سال میں گذشتہ سال کی طرح اتار چڑھاؤ رہیں گے، جس میں سیاسی و معاشی حالات قابل ذکر ہیں، جیسا کہ گزشتہ سال پاکستانیوں کی بڑی تعداد ملک سے باہر گئی اس سال قوی امکان ہے کہ ان کی تعداد میں مزید اضافہ ہوگا۔
ان کا کہنا تھا کہ یہ سال کاروباری لحاظ سے کافی بہتر دکھائی دے رہا ہے اگر اپنے ملک میں رہتے ہوئے سرمایہ کاری کی جائے تو یہ بھی بہتر رہے گا۔ لہٰذا مجموعی طور پر یہ سال گزشتہ سال سے بہتر ہوگا۔
آئندہ انتخابات کے نتیجے میں بننے والی حکومت کے حوالے سے انسا شاہ نے بتایا کہ اس سال پیپلز پارٹی اور ن لیگ کی مشترکہ حکومت بننے کے زیادہ امکانات ہیں، اس کے علاوہ عالمی سطح پر مہنگائی بہت زیادہ بڑھے گی جس کے اثرات یقیناً پاکستان پر بھی ہوں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اگر سونے اور جائیداد میں سرمایہ کاری کی جائے تو اس کے اچھے اور منافع بخش نتائج برآمد ہوسکتے ہیں اور رواں سال جدید ٹیکنالوجی میں بھی مزید ترقی سامنے آئے گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close