نئے سال کی آمد پر عوام کے لئے بڑا تحفہ

لاہور (پی این آئی) وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی نے عوام کو نئے سال کا بڑا تحفہ دیتے ہوئے کہا کہ 9 جنوری تک ڈرائیونگ لائسنس بنوانے والوں پر فیس میں اضافے کا اطلاق نہیں ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلی پنجاب محسن نقوی نے اپ گریڈیشن کے بعد صوبے کے 36 تھانوں کا ورچوئل افتتاح کر دیا جبکہ تھانہ گلشن اقبال کی عمارت کا بھی باضابطہ افتتاح کیا۔
اس موقع پر وزیر اعلی محسن نقوی نے عوام کو نئے سال کے آغاز پر بڑی خوشخبری دیتے ہوئے کہا کہا کہ 9 جنوری تک ڈرائیونگ لائسنس بنوانے والوں پر فیس میں اضافے کا اطلاق نہیں ہو گا اور 9 جنوری تک شہری پرانی فیس ادا کرکے لائسنس بنوا سکتے ہیں۔

محسن نقوی نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ ڈرائیونگ لائسنس لازمی بنوائیں۔
وزیراعلی محسن نقوی نے تھانہ گلشن اقبال کی عمارت اور مختلف شعبوں کا معائنہ کیا،فرنٹ ڈیسک کا جائزہ لیا اور ویٹنگ روم،ایس ایچ او روم، آئی ٹی روم اور میٹنگ روم کا معائنہ کیا۔
محسن نقوی نے سائلین کے لئے بہترین سہولتوں کی فراہمی کے اقدام کو سراہا۔وزیر اعلی محسن نقوی نے انسپکٹر جنرل پولیس،سی سی پی اولاہور،ڈی آئی جی آپریشنز اور ان ٹیم کو مبارکباد دی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close