ایمان مزاری کی رخصتی کی ویڈیو وائرل

اسلام آباد(پی این آئی)سابق وفاقی وزیر شیریں مزاری کی صاحبزادی اور انسانی حقوق کی کارکن ایمان مزاری کی رخصتی کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔
ایمان مزاری دو روز قبل رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئی تھیں اور انہوں نے ساتھی وکیل عبدالہادی سے شادی کی۔
ایمان مزاری نےا پنی شادی کی تصاویر سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر بھی پوسٹ کیں جس میں انہیں سفید ساڑھی میں دیکھا جاسکتا ہے جب کہ ان کے دلہا نے بھی سفید رنگ کی شلوار قمیض اور ویسٹ کوٹ پہن رکھی ہے۔

ایمان مزاری کی شادی کی تصاویر سامنے آنے پر سوشل میڈیا صارفین نے ان کی سادگی کی تعریف کی تاہم اب ان کی رخصتی کی ویڈیو بھی وائرل ہورہی ہے۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایمان نے اپنی رخصتی کے دن ہلکے رنگ کا عروسی جوڑا پہنا ہوا ہے جب کہ دلہا عبدالہادی نے کالے رنگ کا کوٹ زیب تن کیا ہوا ہے۔
اس ویڈیو میں ایمان مزاری کو اپنی والدہ سے گلے ملتے دیکھا جاسکتا ہے جب کہ اس دوران شیریں مزاری آب دیدہ بھی ہوگئیں۔

https://twitter.com/gillani785/status/1741015004198129816

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close