پی ٹی آئی کا ’بلے‘ کا نشان واپس لینے کے فیصلے کیخلاف پشاور ہائیکورٹ جانے کا اعلان

پشاور(پی این آئی)تحریک انصاف نے انتخابی نشان کیس پر الیکشن کمیشن کے فیصلے کے خلاف پشاور ہائیکورٹ سےرجوع کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
تحریک انصاف کے مرکزی ترجمان معظم بٹ نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے انتخابی نشان واپس لینے کے خلاف کل پشاور ہائیکورٹ جائیں گے،کیس سے متعلق پٹیشن تیارکرلی ہے۔
معظم بٹ نے کہا کہ کوشش ہوگی کہ پٹیشن کل ہی سماعت کے لیے مقرر ہو، پٹیشن میں الیکشن کمیشن کا فیصلہ کالعدم کرنے کی استدعاکی گئی ہے اور پٹیشن میں مؤقف ہےکہ الیکشن کمیشن نے غیر قانونی فیصلہ کیا ہے۔

پی ٹی آئی کے مرکزی ترجمان کا کہنا تھا کہ غیر متعلقہ شخص کی درخواست پر انتخابی نشان واپس لینا غیرقانونی ہے۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز الیکشن کمیشن آف پاکستان نے انٹرا پارٹی انتخابات پارٹی آئین کے مطابق نہ کرانے پر پاکستان تحریک انصاف سے بلے کا نشان واپس لے لیا۔
گزشتہ دنوں الیکشن کمیشن آف پاکستان نے آل پاکستان مسلم لیگ (اے پی ایم ایل) کی رجسٹریشن ختم کردی تھی اور انتخابی نشان عقاب بھی واپس لے لیا تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close