گلگت بلتستان اسمبلی نے نیا وزیر اعلیٰ منتخب کر لیا، تعلق کس جماعت سے ہے؟

گلگت (پی این آئی) حاجی گلبر خان کو گلگت بلتستان کا نیا وزیراعلیٰ منتخب کر لیا گیا ہے۔۔۔۔ نئے وزیر اعلیٰ حاجی گلبر خان کا تعلق پی ٹی آئی کے فارورڈ بلاک سے ہے۔۔۔۔پی ٹی آئی ہم خیال گروپ نے رات گئے پریس کانفرنس میں انتخاب کے بائیکاٹ کا اعلان کیا تھا جس کے بعد حاجی گلبر تنہا امیدوار رہ گئے تھے، ہم خیال گروپ نے الزام لگایا تھا کہ اسمبلی میں اکثریت کو زبردستی اقلیت میں تبدیل کردیا گیا۔۔۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق حاجی گلبرخان کو فاروڈ بلاک سمیت مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کی حمایت حاصل تھی۔۔۔۔۔

حاجی گلبر خان گلگت بلتستان اسمبلی کے آج ہونے والے اجلاس میں موجود 20 سے 19 ارکان نے ووٹ دیا۔۔۔۔ یہ بات اہم ہے کہ تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے سابق وزیراعلیٰ خالد خورشید کی جعلی ڈگری کیس میں نااہلی کے بعد گلگت بلتستان اسمبلی کے ارکان کی تعداد 32 رہ گئی ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close