واشنگٹن(پی این آئی) ماہرین نے کہا ہے کہ غرقاب جہاز ٹائی ٹینک کے قریب لاپتہ ہونے والی آبدوز ٹائٹن کی اوشین گیٹ کمپنی پر اربوں ڈالرز ہرجانہ خارج از امکان نہیں۔
میڈیارپورٹس کے مطابق عالمی میری ٹائم قانون دان میتھیو شیفر کا کہنا تھا کہ استثنا شرائط کے باوجود ٹائٹن کمپنی پر ہرجانہ ممکن ہے، حادثے کی وجوہات میں کوتاہی ثابت ہوئی تو کیس مضبوط ہو جائے گا۔میتھیو شیفر کا کہنا تھا کہ اگر یہ ثابت ہوا کہ ٹائٹن سفر کے قابل نہ تھا تو ہرجانے کا استثنا نہیں رہے گا۔امریکا کی ریاست کیلی فورنیا کے وکیل کی رائے ہے کہ بہت سے ایسے کیسز ہیں جس میں استثنا کے باوجود ہرجانہ ملا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں