راولپنڈی، پولیس گھر کا دروازہ توڑ کر قیمتی سامان لے کر رفو چکر ہو گئی

راولپنڈی (آئی این پی )راولپنڈی تھانہ ویسٹریج کے علاقے ویسٹریج بازار گلی نمبر پانچ میں پولیس چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کرتے ہوئے کینٹ بورڈ کے ملازم کے گھر میں دروازہ توڑ کر گھر سے قیمتی سامان لے کر رفو چکر ہو گئی ۔ون فائیو پر اطلاع کے باوجود تاہم پولیس نے کوئی کارروائی نہ کی۔ کینٹ بورڈ کے ملازم رضوان کا کہنا ہے کہ وہ کسی اپنی ذاتی کام سے فیملی کے ہمراہ گھر سے باہر تھا واپس آیا تو اہل محلہ نے بتایا ہے پولیس وردی میں ملبوس افراد آپ کے گھر میں تالے توڑ کر داخل ہوئے اور گھر کی تلاشی لیتے رہے۔

گھر میں موجود فرنیچر الماری توڑ دیں کی بورڈ ملازم رضوان کا مزید کہنا ہے کہ میرے خلاف کوئی درخواست نہیں ہے نہ ہی میرا کسی سے کوئی لڑائی جھگڑا ہوا ہے ہم لوگ فیملی کے ہمراہ گھر میں موجود نہ تھے کہ ہمارے پیچھے پولیس نے تالے توڑ کے یہ سارا کام کیا ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close