ویمن یونیورسٹی صوابی میں اسمارٹ فون کے استعمال پر پابندی عائد، نفاذ کب سے ہو گا؟

 

پشاور (آئی این پی )صوبہ خیبرپختونخوا کی ویمن یونیورسٹی صوابی میں اسمارٹ فون کے استعمال پر پابندی عائد کردی گئی۔ویمن یونیورسٹی صوابی کی انتظامیہ نے پابندی کا اعلامیہ جاری کردیا جس میں کہا گیا ہے کہ 20 اپریل سیطالبات یونیورسٹی کے احاطے میں اسمارٹ فونز کا استعمال نہیں کرسکیں گی۔اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ طلبہ پڑھائی کے اوقات میں سوشل میڈیا ایپلیکشنز کا استعمال کرتے ہیں۔

 

جس سے طلبہ کی پڑھائی، اخلاقیات اور کارکردگی متاثر ہورہی ہے۔اعلامیے کے مطابق اسمارٹ فونز کے استعمال پر طلبہ کے خلاف کارروائی اور 5 ہزارروپے تک جرمانہ ہوگا۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں