دکی‘مسلح افراد نے کوئلہ کان کے ہا لج انجن کو آگ لگاکر نذرآتش کردیا

دکی(آئی این پی)معراج ایریا میں مسلح افراد نے کوئلہ کان کے ہا لج انجن کو آگ لگاکر نزرآتش کردیا۔پولیس کے مطابق آگ ٹھیکیدار اعظم ولد خدائے میر قوم مسیزئی ناصر کے ہا لج انجن کو لگائی گئی واقعے کے بعد مخالف گروہ نے لورالائی اڈے کے قریب انور نامی شخص کے بیکری پر فائرنگ کی فائرنگ سے بیکری میں موجود افراد معجزانہ طور پر محفوظ رہے تاہم فائرنگ سے بیکری کے شیشے ٹوٹ گئے۔

پولیس نے دونوں واقعات کی ایف آئی آر درج کرکے بیکری پر فائرنگ کرنے والے کیس میں مطلوب ایک ملزم اعظم ولد خدائے میر قوم مسیزئی ناصر کو گرفتار کرلیا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close