ڈینگی کے باعث نوجوان جاں بحق

دکی (آئی این پی) بلوچستان کے علاقے دکی میں ڈینگی کے باعث نوجوان جاں بحق ہوگیا۔ ذرائع کے مطابق دکی کا رہائشی ن وجوان عبدالمالک کو 4دن قبل ناک سے خون بہنے اور طبیعت کی ناسازی کے باعث ہسپتال پہنچایا گیا اور بعد ازاں اسے ڈیرہ غازی خان علاج کے لئے منتقل کیا گیا جہاں وہ جانبر نہ ہوسکے۔ ڈی ایچ او دکی ڈاکٹر جوہر خان شادوزئی کے مطابق عبدالمالک ڈینگی کے باعث جان سے ہاتھ وھو بیٹھے ہیں اور یہ دکی میں رواں سال ڈینگی کا پہلا کیس ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close