جے یو آئی کارکنان 17نومبر کو کوئٹہ میں مہنگائی کے خلاف ہونے والے احتجاج میں بھرپور شرکت کریں، پارٹی قیادت کی ہدایت

کو ئٹہ (آئی این پی)جمعیت علما اسلام بلوچستان کے صوبائی امیر و رکن قومی اسمبلی مولانا عبدالواسع نے جمعیت علما اسلام کے عہدیداروں اور کارکنوں کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ 17نومبر کو کوئٹہ میں مہنگائی کے خلاف ہونے والے احتجاج میں بھرپور شرکت کریں، تمام اضلاع کے ضلعی امرا اپنے کارکنوں او ر عہدیداروں کے ہمراہ جلسے میں شرکت کریں،

عمران نیازی اور ان کی حکومت اب جانے والی ہے ان کے اتحادیوں نے ہتھیار ڈال دئیے اب وہ بھی سلیکٹڈ حکمرانوں کے ساتھ مزید چلنے کیلئے تیار نہیں ہے اب اسلام آباد کا رخ کریں گے اور ان حکمرانوں کو بنی گالہ پہنچادیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی رہائش گاہ پر جماعت کے ذمہ داران سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہاکہ وقت اب بدل چکا ہے اور حکمرانوں کے دن بھی گنے جاچکے ہیں کیونکہ حکمرانوں نے جس طرح تین سال کے دوران عوام سے جھوٹ بول کر دھوکہ دیا اب عوام بھی ان کو دھوکہ دیں گے اور جلد ہی اقتدار سے الگ کریں گے انہوں نے کہاکہ بلوچستان میں وفاق کی جانب سے احساس محرومیوں کی وجہ سے یہاں کے عوام بے روزگا ر ہونے لگے ہیں صوبے کے مسائل کو حل کرنے میں دلچسپی نہیں لے رہے حکمرانوں کو اب مزید برداشت نہیں کریں گے سترہ نومبر کو کوئٹہ میں عظیم الشان جلسہ عام ہوگا جس میں پی ڈی ایم کے مرکزی صدر مولانا فضل الرحمن اور دیگر خطاب کریں گے متحدہ اپوزیشن جماعتوں نے پارلیمنٹ کے اندر حکمرانوں کو ٹھپ ٹائم دینے کیلئے کردار ادا کرہے ہیں انہوں نے کہاکہ جمعیت علما اسلام کے کارکن اور عہدیدار اس ریلی کو ہر صورت میں کامیاب بنائیں اوردنیا کو پیغام دیں کہ جمعیت علما اسلام پہلے بھی حکمرانوں کے خلاف تھی آج بھی ان کے پالیسیوں کے خلاف ہے۔دریں اثنا صوبائی سیکرٹری اطلاعات دلاور خان کاکڑ نے تمام ضلعی سیکرٹریز اطلاعات کو ہدایات دی گئی کہ وہ مہنگائی مارچ کی کامیابی کیلئے اپنے اپنے اضلاع کے پریس کلب کے عہدیداروں سے رابطے کریں اور ان کے ساتھ مکمل تعاون کرکے مہنگائی مارچ کو کامیاب بنایا جائے کیونکہ جب تک سوشل میڈیا اور میڈیا نہیں ہوں گے اس وقت تک ہم اپنے مقاصد میں کامیاب نہیں ہوسکتے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close