کوئٹہ میں پولیس وین کے قریب دھماکا، 3 افراد زخمی

کوئٹہ (آئی این پی) کوئٹہ کے علاقے نواں کلی پہلے اسٹاپ میں پولیس وین کے قریب دھماکے کے نتیجے میں 3 افراد زخمی ہوگئے، واقعہ کے بعد امدادی اہلکاروں نے زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا جب کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے جگہ کو گھیرے میں لیکر شواہد اکٹھے کرنا شروع کردیے ہیں۔ پولیس کے مطابق دھماکے کی جگہ کو سیل کرکے تحقیقات شروع کردی گئی ہیں

جب کہ دھماکہ خیز مواد سے متعلق بھی تفتیش جاری ہے۔ دوسری جانب ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ دھماکے میں زخمی عام شہری ہیں جنہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close