اللہ سے گناہوں کی معافی مانگی جائے تاکہ عالمی موذی وباء سے جان چھوٹ سکے، شاہدہ تبسم عباسی

مظفرآباد (پی این آئی) آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس دھیر کوٹ کی رہنماء شاہدہ تبسم عباسی نے کہاہے کہ کرونا وائرس ایک عالم گیر وباء ہے، اس وباء سے پوری دنیا کی معیشت اور عوام شکار ہے، رمضان المبارک کے مقدس ماہ میں بڑھ چڑھ کر متوسط و نادار، غریب طبقہ کی مدد کریں، جتنے نیک کام ہو سکیں کیے جائیں اور اللہ سے اپنے گناہوں کی معافی مانگی جائے تاکہ گناہوں کی گناہوں کی بخشش ہو اور اس عالمی موذی وباء سے جان چھوٹ سکے، ان خیالا ت کا اظہار انھوں نے اپنے ایک بیان میں کیا، انھوں نے کہاکہ انسانیت کی بقاء احتیاط میں ہی ہے، انسانیت باقی رہی تو سیاست اور دیگر امور چلتے رہیں گے تاہم ابھی کرونا وائرس سے چھٹکاراکیلئے ایس او پیز پر عملدرآمد لازم ہے، سیاسی اجتماعات، بازاروں میں بلاو جہ گھروں سے باہر نہ نکلا جائے، ہم سب کو ملکر ایک قوم بن کر عالمی وباء کیخلاف لڑنا ہوگا تب جا کر اپنے مقاصد حاصل کرنے میں ہم کامیاب ہو سکتے ہیں، میری تمام خواتین بہنوں سے اپیل ہے کہ وہ عید کی خریداری کے سلسلہ میں بچوں کو گھر چھوڑ کر اور صرف مختصر تعداد میں شہر کا رخ کریں، کیونکہ بھیڑ کی وجہ سے کرونا وائرس میں خطرناک حد تک اضافہ ہو سکتاہے، مخیر حضرات کو چاہیے کہ اپنے صدقات و خیرات کرونا وائرس سے متاثرہ دیہاڑی دار طبقہ میں تقسیم کریں تاکہ ان کے بچے بھی رمضان المبارک اور عید کی خوشیوں سے مستفید ہو سکیں۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close