تھر پارکر،صوبائی محکمہ صحت ناکام، سرکاری ڈسپنسریاں این جی او کے حوالے

تھرپارکر (آئی این پی ) محکمہ صحت سندھ نے تھرپارکرکے پسماندہ علاقوں میں زچگی کے لیے قائم سرکاری ڈسپینریاں چلانے میں ناکامی کے بعد انہیں غیرسرکاری تنظیم کے حوالے کردیا۔ تفصیلات کے مطابق ضلع تھرپارکر کے سرکاری اسپتالوں میں گزشتہ ایک سال کے دوران 21 ہزار سے زائد خواتین نے سرکاری اسپتالوں میں بچوں کو جنم دیا، اس تعداد میں تھر کے پسماندہ علاقوں کی وہ خواتین بھی شامل ہیں جو اپنی زندگی ہار کر نئی زندگی

کو جنم دیتی ہیں۔ ذرائع کے مطابق تھر کے دور دراز پسماندہ علاقوں میں سرکاری اسپتال سرے سے موجود نہیں اور اگر کہیں ہیں تو فعال نہیں۔ محکمہ صحت نے طبی سہولت فراہم کرنے میں ناکامی کے بعد سرکاری ڈسپینسریاں ایک معاہدے کے تحت این جی او کے حوالے کردی جس کے نتائح محفوظ زچگی کی شکل میں آنے لگے۔۔۔۔

تحریک انصاف کے رہنما صداقت عباسی کے والد کی وفات پر بیرسٹر سلطان محمود کا اظہار تعزیت

اسلام أباد (پی این آئی) پی ٹی آئی آزاد جموں و کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری ,اسپیکرقومی اسمبلی اسد قیصر,وفاقی وزیر دفاع پرویز خٹک نے أج یہاں اسلام أباد میں ممبر قومی اسمبلی و پاکستان تحریک انصاف شمالی پنجاب کے صدر صداقت عباسی کے والد کی وفات پران سے اظہار تعزیت کیا۔اس موقع پر انھوں نے صداقت عباسی کے مرحوم والد گرامی کے ایصال ثواب کے لٸے فاتحہ خوانی کی اور مرحوم کے درجات کی بلندی اور لواحقین کےلٸے صبر جمیل کے لٸے اللہ تعالی سے دعا کی۔۔۔۔ حکومت نے موبائل سروس بند کرنے کا فیصلہ کر لیا اسلام آباد (پی این آئی) اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں24 گھنٹوں کیلئے موبائل سروس معطل کردی گئی، فیض آباد، روات ودیگرعلاقوں میں موبائل سروس معطل رہے گی، موبائل سروس وزارت داخلہ کے احکامات کے بعد بند کی گئی۔ تفصیلات کے مطابق وزارت داخلہ کے احکامات کے بعد مذہبی جماعت کے احتجاج و دھرنے کے پیش نظر وفاقی دارلحکومت اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں24 گھنٹوں کیلئے موبائل و انٹرنیٹ سروس معطل کردی گئی، موبائل سروس

فیض آباد، روات، ترامڑی اور ترنول پھاٹک ودیگر علاقوں میں معطل رہے گی۔اس سے قبل آج وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کی زیرصدارت امن وامان کی صورتحال پر اجلاس ہوا، اجلاس میں احتجاج اور دھرنوں کے بعد جلاؤ گھیراؤ، پرتشدد صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں وفاقی وزیر مذہبی امور، چیف کمشنر اور آئی جی نے شرکت کی جبکہ چیف سیکرٹری اور آئی جی پنجاب نے وڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی۔وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا قانون توڑنے والوں کے ساتھ سختی سے نمٹا جائے گا۔دھرنوں کے نتیجے میں بند راستے جلد کھولنے کے اقدامات کیے جائیں گے۔ جلد سب حالات ٹھیک ہوجائیں گے۔جہاں زیادہ حالات خراب ہوئے وہاں انٹرنیٹ سروس اور موبائل سروس بند کردی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ احتجاج کرنے والوں سے سختی سے نمٹیں گے، اجلاس میں کسی کی رہائی کا کوئی فیصلہ نہیں ہوا۔ اسی طرح صوبائی سب کیبنٹ کمیٹی برائے داخلہ کا وزیر قانون راجہ بشارت کی سربراہی میں اہم اجلاس ہوا جس میں صوبے خصوصا لاہور میں احتجاج کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں اہم فیصلہ کرتے ہوئے لاہور کے 16 مقامات پر پولیس کیساتھ ساتھ رینجرز بھی تعینات کرنے کا حکم دیدیا گیا ہے۔ جو قانون ہاتھ میں لے گا اسے فوری گرفتار کرکے مقدمہ درج کرنے کا حکم بھی دیا گیا

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close