مظفرآباد (پی این آئی) آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس انسانی حقوق ونگ کے چیئرمین اور امیدوار اسمبلی حلقہ لچھراٹ چوہدری آصف یعقوب ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت نے پونے پانچ سال میں جو خرابیاں پیدا کی ہیں یہ ان کافرض بنتا ہے اس کو صاف کر کے جائیں۔ لگتا ہے کہ حکومت کو احساس ہوگیا ہے
کہ ہم نے ساڑھے چار سال میں جو کچھ کیا ہے اس کو صاف کرنا ضروری ہے اسی طرح پاکستان پیپلزپارٹی کی حکومت نے 2016میں اپنے پچھلے سال کای خرابیاں ٹھیک کر کے گئے تھے۔موجودہ حکومت عوامی مسائل حل کرنے میں ناکام ہوچکی ہے۔عوامی مسائل جوں کے توں ہیں۔پچھلے چار سال سے حکومت نے عوامی مسائل کی طرف توجہ نہیں دی اور ہوائی اعلانات کیے۔اب انہیں احساس ہوگیا ہے ۔انہوں نے کہاکہ موجودہ حکومت نے اداروں کوتباہی کے دھانے پر پہنچایا۔آج پڑھے لکھے نوجوان ڈگریاں لیے در بدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہیں۔حکومت میرٹ کی دھجیاں بکھیرتے ہوئے منظور نظر افراد کو نواز رہی ہے۔ موجودہ حکومت نے انصاف کی دھجیاں بکھیری۔آج مستقل چیف جسٹس نہ ہونے کی وجہ سے عدلیہ بحران کاشکار ہے تمام کیسز التواء کاشکار ہیں۔ حکومت کو چاہیے کہ عدلیہ میں مستقل چیف جسٹس کی تعیناتی عمل میں لائی جائے۔انہوں نے کہاکہ چیئرمین یوتھ ونگ سردارعثمان علی خان کی انتھک محنت اور کوشش سے مسلم کانفرنس مزید مضبوط اور مستحکم ہورہی ہے ہم ان کی قائدانہ صلاحیتوں کوسلام پیش کرتے ہیں۔۔۔۔ 2018 الیکشن ویڈیو اسکینڈل، ن لیگ نے تحقیقات کیلئے دائر درخواست کیوں واپس لے لی؟ اسلام آباد(آئی این پی )پاکستان مسلم لیگ ن نے 2018ویڈیو سکینڈل کی تحقیقات کیلئے دائر درخواست واپس لے لی
ہے،الیکشن کمیشن میں سینیٹ انتخابات 2018کے ویڈیو سکینڈل کی درخواست پر سماعت ہوئی، درخواست میں عمران خان، پرویز خٹک اور متعلقہ اراکین اسمبلی کو فریق بنایا تھا۔الیکشن کمیشن کے ممبر پنجاب الطاف قریشی نے استفسار کیا کہ آپ کے پاس ہارس ٹریڈنگ کے کیا شواہد ہیں؟ عمران خان اور اسد قیصر کا کیا ویڈیو سے کیا تعلق ہے؟وکیل ن لیگ جہانگیر جدون نے کہا کہ سپیکر ہائوس میں رقم کا لین دین ہوا۔ممبر پنجاب الطاف قریشی نے استفسار کیا کہ جس ایم پی اے پر الزام لگا رہے ہیں انکا بیان کہاں ہے؟ جن لوگوں میں رقم کا لین دین ہوا انہیں فریق ہی نہیں بنایا گیا،ان کا کہنا تھا کہ ایسے تو نہیں ہوتا کہ کوئی بھی ویڈیو آئے اور ہم حکم جاری کر دیں۔ وکیل ن لیگ نے کہا عمران خان کو نوٹس کریں وہ بتائیں کہ انہوں نے کیا کارروائی کی۔الطاف قریشی کا کہنا تھا کہ صرف میڈیا بیان بازی پر کسی کو نااہل نہیں کر سکتے۔ پہلے اپنی درخواست کو ٹھیک کریں۔ آپ ویڈیو میں موجود افراد کو نہیں پہچانتے تو ہم کیسے جان سکتے؟وکیل ن لیگ نے کہا وزیراعظم کہتے ہیں ایجنسیوں سے الیکشن کمیشن پوچھے۔ممبر الیکشن کمیشن نے کہا کہ وزیراعظم کسی کا نام بھیجیں یا خود تحقیقات کرائیں۔ میڈیا بیانات پر نااہلی ہونے لگی تو کورم بھی پورا نہیں ہوگا۔انہوں نے جہانگیر جدون کو ہدایت کی کہ بہتر ہوگا یہ درخواست واپس لیکر نئی پٹیشن دائر کریں۔ سلم لیگ ن نے 2018 ویڈیو سکینڈل کی
تحقیقات کیلئے دائر درخواست واپس لے لی۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں