ریاض(آئی این پی ) سعودی عرب میں گزشتہ روز سے تفریحی مراکز پر عائد پابندیاں ختم کردی گئیں لیکن شہریوں کو پابند کیا گیا ہے کہ وہ ہر صورت ایس او پیز کا خیال رکھیں، سعودی عرب میں سینما گھر کھل گئے، ہوٹلوں میں بیٹھ کر کھانا کھانے کی جازت مل گئی اور دیگر تفریحی مراکز پر بھی پابندی نہیں رہی
لیکن عوام کو احتیاطی تدابیر پر عمل کرنا ہوگا۔ سعودی میڈیا کے مطابق بصورت دیگر متعلقہ ادارے ایکشن لیں گے اور مراکز بند بھی کیے جاسکتے ہیں،مذکورہ شعبے کورونا کے باعث عائد پابندیوں سے شدید متاثر ہوئے تھے تاہم اب بحال ہوچکے، سعودی ٹورازم اینڈ ڈویلپمنٹ گروپ میں عبدالمحسن الحکیر انٹرٹینمٹ کمپنی کا کہنا ہے کہ تفریحی مقامات کھولے جارہے ہیں، پارٹیوں اور میٹنگ ہال سمیت چند دیگر مراکز پر پابندی تاحال برقرار ہے، ان پابندیوں کے خاتمے کے بعد ابتدائی طور پر تجارت میں قدرے اضافہ دیکھنے میں آئے گا، سعودی عرب میں جم یا ورزش سینٹرز بھی کھل گئے ہیں۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں