تلہاڑ، مسلم آباد، گوکینہ، نڑتوپہ کے ملازمین لیبر یونین کو چھوڑ کر مزدور یونین میں شامل ہو گئے

اسلام آباد (پی این آئی) چوہدری منیر،چوہدری بابر عزیز آف تلہاڑ نے قائدین سی ڈی اے مزدور یونین کے اعزاز میں استقبالیہ تقریب منعقد کی،تقریب میں چیئرمین یوسی کروالی چوہدری عبدالخالق،حاجی محمد شفیع،طاہر اورنگزیب آف گوکینہ،سائیں مطلوب،چوہدری ساجد نڑتوپہ،چوہدری لیاقت،چوہدری عابدتلہاڑ

سے محمد عظیم،راجہ غالب حسین،حاجی عباس،محمد نذاکت،محمد گلفراز،محمد شعیب،راجہ وحید،محمد رزیف اور مسلم آباد سے چوہدری محمود،چوہدری امتیاز سمیت سی ڈی اے ملازمین کی کثیر تعداد نے شرکت کی،تقریب میں گلفراز،محمد اشفاق،نصیر حسین شاہ،اسرارحسین شاہ،ناہیداحمد،لیاقت زمان،چوہدری سعید،سائیں مطلوب،طارق گارڈ سمیت دیگر ملازمین نے لیبر یونین امان اللہ گروپ کو چھوڑ کر مزدور یونین چوہدری محمد یٰسین گروپ میں شمولیت کا اعلان کیا،پاکستان ورکرز فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل اور قائد مزدور چوہدری محمد یٰسین نے تقریب کے شرکاء،معززین علاقہ اور مزدور یونین میں شامل ہونے والے تمام دوستوں کا شکریہ اداکرتے ہوئے کہا کہ سی ڈی اے مزدور یونین نے بلاتفریق ملازمین کی خدمت کی اور اپنی گیارہ سالہ جدوجہد میں ریگولر ملازمین کو چارہزار پلاٹوں کی الاٹمنٹ،بیواؤں کو پانچ سو پلاٹوں کی الاٹمنٹ کروانے سمیت ڈویلپ سیکٹرز میں چارہزار سے پلاٹ مختص کروائے،بیوہ فنڈ کا قیام،ڈیلی ویجز،کنٹریکٹ ملازمین کی مستقلی،حج پالیسی،فل بیسک عیدالاؤنس،سکیلوں کی اپ گریڈیشن،20%سپیشل الاؤنس بمعہ بقایاجات،حافظ وپادری الاؤنس سمیت ایسی تاریخی کام کروائے جن کو مدنظر رکھتے ہوئے پاکستان کی پانچ سو سے زائد تنظیموں نے بلامقابلہ پاکستان ورکرز فیڈریشن کا سیکرٹری جنرل منتخب کیا،آج ہماری

تنظیم میں ایسے باصلاحیت اور تعلیم یافتہ نوجوان موجود ہیں جو اپنی تنظیم کے سینئر اور تجربہ کار عہدیداران سے رہنمائی حاصل کرتے ہوئے مستقبل میں مزدور یونین کو آگے لے کر بڑھنے کی صلاحیت رکھتے ہیں،مزدور یونین رنگ،نسل اور مذہب سے بالاترہو کر ملازمین کی خدمت کرتی آئی ہے اور بداخلاقی و کردارکشی کی سیاست کی ہمیشہ مذمت کی ہے،ہم نے محبتوں کو فروغ دیا ہے اور مستقبل میں بھی ایسی پالیسیاں لانا چاہتے ہیں کہ ریٹائرمنٹ سے پہلے ہر ملازم کا ایک بچہ بھرتی کیا جائے اور اسکے پلاٹ کی الاٹمنٹ یا اسکے مساوی رقم ہر ملازم کو مل جائے،آج ایک بار پھر ملازمین کو ڈبل بیسک اور پلاٹ کے نام پر بیوقوف بنانے والے چہرے بدل کر اقتدار حاصل کرنے کے خواہشمند ہیں لیکن سی ڈ ی اے کے ملازم اس نوسرباز ٹولے کو ہمیشہ کے لیے مستردکر چکے ہیں۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close