مظفرآباد (پی این آئی) آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس پونچھ ڈویژن شعبہ خواتین کی وائس چیئرپرسن محترمہ ریحانہ خان نے ینگ جرنلسٹ فورم کے صدر سردار نعیم چغتائی سمیت دیگر صحافیوں کی گرفتاریوں، حکومتی غنڈہ گرد عناصرکی جانب سے غنڈہ گردی، انتقام کے لئے پولیس اور ضلعی انتظامیہ کو استعمال
کرنے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ میڈیا ہمارا آئینہ ہے اور ہمارے معاشرے کی بقاء ہے، میڈیا ہر برائی اور اچھائی کو دنیا کی نظروں کے سامنے لاتا ہے اور آزاد صحافت پر حملہ کرنے اور کروانے والے کسی رعائت کے مستحق نہیں، انھوں نے کہاکہ وزیراعظم راجہ فاروق حیدر خان ایک طرف ضلعی انتظامیہ کو عام شہریوں کی ایسی تعمیرات جو نقشہ اور مین شاہراہ سے ہٹ کر تعمیر کی جاتی ہے پر کارروائی کروا دیتے ہیں جبکہ خود مین سڑک کی نالی سے تعمیرات شروع کررہے ہیں اور سرکاری مشینری استعمال کرکے کھدائی اور کٹائی کا عمل شروع کردیتے ہیں اور جب ان کے مکا ن کو خطرہ ہوتو ایسے میں میڈیا نمائندگان کی کوریج اور رپورٹ بنانے والے نمائندگان، کیمرہ مینوں پر سرکاری غنڈہ گرد عناصر سے تشدد کروانا اور پھر تھانہ پولیس سٹی سمیت ضلعی انتظامیہ کو اپنا غلام سمجھ کر کاروائی کروانا، اور تھانہ ایف آئی آر رپورٹ کے لئے جانے والے صحافیوں کو گرفتار کر لینا اور سیاسی غنڈوں کے خلاف مقدمہ درج نہ کرنا ایسے عمل کو اختیارات اور اقتدار کا نشہ کہوں گی، وزیراعظم کو چاہیے تھا کہ کوریج کرنے والے صحافیوں کو ان کا کام کرنے دیتے اور اگر کسی بھی طرح کا کوئی اعتراض تھا تو پلازے کی تعمیر پر کمیشن بنواتے اور تحقیقات کروانے کے بعد کام کرتے لیکن وہ شاید مستقبل سے خوف زدہ ہیں کہ انھیں مستقبل میں کوئی پر بھی نہیں
مارنے دے گا، ریحانہ خان نے اس سارے عمل کی مذمت کرتے ہوئے گرفتار صحافیوں کو باعزت رہا کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں