مسلم لیگ ن آزاد کشمیر حکومت عوامی مسائل حل کرنے میں مکمل ناکام ہو چکی ہے، شاہدہ تبسم عباسی

مظفرآباد،دھیر کوٹ (پی این آئی) آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس کی سینئر رہنماء شاہدہ تبسم عباسی نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن آزاد کشمیر حکومت عوامی مسائل حل کرنے میں مکمل ناکام ہو چکی ہے، ملازمین ہڑتالوں پر ہیں جبکہ حکومت کو ٹس سے مس نہیں ہورہی، اساتذہ ہڑتالوں پر ہیں یہاں تک کہ اسمبلی جیسے

قومی ادارے کے ملازمین بھی ہڑتال پر ہیں، شعبہ آئی ٹی اور دیگر جملہ محکموں کے ملازمین تنخواہوں کی عدم ادائیگی کے خلاف سراپا احتجاج ہیں ایسے میں حکمرانوں کو اقتدار میں رہنے اور ریاستی وسائل استعمال کرنے کا کوئی حق نہیں، فاروق حیدر اور ان کی کابینہ کے اراکین صرف ہوائی اعلانات اور جھوٹے اورفرضی منصوبوں پر عمل پیرا ہیں، مسلم لیگ ن کی حکومت نے اپنے دور اقتدار میں عوامی استحصال کا ریکارڈ توڑ دیا ہے، مسلم کانفرنس نے ہمیشہ ملازمین کے حقوق کا خیال رکھتے ہوئے اداروں اورمحکموں کو مضبوط کیا، آج بھی مسلم کانفرنسی کی پالیسیوں کو ملازمین یاد کرتے ہوئے مختلف تقریبات میں سرعام تذکرہ کرتے ہیں یہی مسلم کانفرنس کی کامیابی کی ضمانت ہے، شاہدہ تبسم نے کہا کہ قائد مسلم کانفرنس سردار عتیق احمد خان کے دور میں اداروں کو اپ گریڈ کیا گیا، سکول ٹیچرز کو ٹائم سکیل دیا گیا، جبکہ موجودہ وزیراعظم اساتذہ سے وعدہ کرنے کے باوجود اسے وفا کرنے میں ناکام ثابت ہوئے ہیں، کرونا وائرس کے باعث تدریسی عمل بری طرح متاثر ہوا تاہم کرونا وائرس میں کمی کے بعد دوبارہ تعلیمی عمل شروع ہوا تو اساتذہ نے تدریسی عمل کا بائیکاٹ کررکھا ہے جس سے نسل نو کے مستقبل کو شدید خطرات لائق ہیں، حکومت سنجیدگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے جملہ ملازمین اور وفاقی حکومت کی جانب سے تنخواہوں میں پچیس فیصد اضافہ

کو آزاد کشمیر کے ملازمین کو بھی اس سے مستفید کرے تاکہ مہنگائی سے متاثر عوام اور ملازمین کے مسائل میں کمی واقع ہو سکے، انہوں نے کہا کہ مسلم کانفرنسی ریاست کی سواد اعظم جماعت ہے مسلم کانفرنس نے تحریک آزادی میں اپنا نمایا ں کردار ادا کیا، مسلم کانفرنس کے ساتھ بے وفائی کرنے والے ہمیشہ ناکامی ہوئے ہیں، مسلم کانفرنسی تحریک آزادی کی بانی جماعت ہے، سالار جمہوریت سردار سکندر حیات خان کی شمولیت کے بعد مسلم کانفرنس آمدہ الیکشن میں واضح اکثریت حاصل کریگی اور جماعتیں تبدیل کرنے والوں کا کوئی پر سان حل نہیں، ان خیالات کا اظہار انھوں نے مظفرآباد دورہ کے دوران صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ آنے والا دور مسلم کانفرنس کا ہے، مسلم کانفرنس میں خواتین کو ہمیشہ اعلیٰ مقام و عزت دی جاتی رہی، جبکہ مسلم لیگ ن میں جو استحصال خواتین کا ہوا وہ سب کے سامنے ہے، صدر جماعت مسلم لیگ ن نے جو الفاظ و زبان پارٹی کی خواتین کے بارے میں استعمال کی وہ کسی سے ڈھکی چھپی نہیں، انہوں نے کہا کہ کارکن تیاری کریں اور انتخابی عمل میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں، اور الیکشن ہی ایسا وقت ہوتا ہے جب آپ حکمرانوں سے ان کی جانب سے کی جانے والی زیادتیوں کا حساب لے سکتے ہیں، مسلم کانفرنس میں نئے شامل ہونے والوں کو مبارکباد پیش کرتی ہوں اور ریاستی عوام سے مطالبہ کرتی ہوں کہ ریاست جماعت مسلم کانفرنس کو الیکشن میں کامیاب کرا کے اپنی نسلوں کی بقاء کی بنیاد رکھیں۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close