پیر محمد شفیع جھاگوی زیب نشین جھاگ شریف وادی نیلم کو مظفر آباد میں سپرد خاک کر دیا گیا

مظفر آباد (پی این آئی) ممتاز روحانی پیشوا حضرت میاں پیر محمد شفیع جھاگوی زیب نشین جھاگ شریف وادی نیلم کو ہزاروں عقیدتمندوں کی موجودگی میں مظفر آباد میں سپرد خاک کر دیا گیا۔ نماز جنازہ میں آزادکشمیر، پاکستان، گلگت بلتستان سے ہزاروں افراد، مریدین، عقیدت مندوں اور اعلی سرکاری، فوجی حکام اور سیاسی،

دینی اور روحانی شخصیات نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ انکے آستانہ اور حلقہ ارادت میں کئی ممتاز و معروف سیاسی اور علمی شخصیات جن میں وزیر اعلی گلگت بلتستان پیرسٹر خالد خورشید خان، وزیر اوقاف آزاد کشمیر راجہ عبدالقیوم، سابق جج سپریم کورٹ جسٹس غلام مصطفی مغل، اور کئی بیوروکریٹس اور اہم سیاسی و سماجی افراد شامل ہیں نماز جنازہ میں وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ محمد فاروق حیدر، وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید خان، وفاقی وزیر مذہبی امور پیرنور الق قادری، سینیٹر سیف اللہ خان نیازی، سابق وفاقی وزیر محمد علی درانی، سپیکر اسمبلی شاہ غلام قادر، وزیر حکومت راجہ عبدالقیوم،صدرپیپلزپارٹی آزاد کشمیر چوہدری لطیف اکبر ، سربراہ متحدہ علماء مشائخ کونسل پاکستان ملک صفدر علی اعوان، وزیر حکومت ڈاکٹر مصطفیٰ بشیر سابق وزیر اعظم سردار عتیق خان، سابق وزیر اعظم بیرسٹر سلطان محمود چوہدری، اپوزیشن لیڈر چوہدری محمد یاسین، ممبر قانون ساز اسمبلی پیر علی رضا بخاری، سابق وزیر دیوان علی چغتائی، سابق ممبر کشمیر کونسل رفاقت اعوان، سیکرٹری جنرل پیپلز پارٹی آزاد کشمیر راجہ فیصل ممتاز راٹھور، سابق ممبر کشمیر کونسل راجہ افتخار ایوب، سابق مشیر انسانی حقوق اور تھنک ٹینک انسٹی ٹیوٹ آف پیس اینڈ ڈیویلپمنٹ انسپاڈ کے صدر سردار محمد طاہر تبسم جمیعت علماء اسلام کے مرکزی رہنما حافظ عتیق

الرحمن اعوان، سنیئر قانون دان زاہد اکرم ایڈووکیٹ، مشتاق جنجوعہ ایڈووکیٹ، ڈائریکٹر لیبرشن سیل سرور خان گلگتی، سجادہ نشین چورہ شریف پیر سید سعادت علی شاہ، صاحبزادہ اشفاق ظفر ، پیر اختیار علی عباسی،آل کشمیر نیوز پیپرز سوسائٹی کے صدر سردار زاہد تبسم سمیت ممتاز سیاسی وسماجی مذہبی شخصیات نے حضرت میاں شفیع جاگوی کی وفات پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے انکی تبلیغی اور دینی خدمات پر انہیں خراج عقیدت پیش کیا ہے اور انکے درجات کی بلندی کی دعا اور انکے اہل خاندان اور پسماندگان کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close