چتر پڑی (پی این آئی) آزاد کشمیر کے بڑے شہر میر پور کے نواح میں واقع قصبے چتر پڑی میں مقامی معززین کی ایک بڑی تعد مسلم لیگ ن آزاد کشمیر میں شمولیت اور ریاست کے وزیر چوہدری رخسار احمد کی بھرپور حمایت کا اعلان کیا، تقریب کا اہتمام برطانیہ میں مقیم آزاد کشمیر حکومت کے مشیر برائے مذہبی امور
صاحبزادہ محمد فاروق قادری کے خاندان کی جانب سے کیا گیا تھا، صاحبزادہ محمد فاروق قادری کے کزن شاہد قربان نے تقریب کی میزبانی کی جبکہ صدارت محمد اسلم نے کی،تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آزاد کشمیر کے وزیر چوہدری رخسار احمد نے کہا کہ آزاد کشمیر میں تحریک انصاف کی حکومت کا خواب کبھی پورا نہیں ہو گا، کیونکہ پاکستان قائم تحریک انصاف کی حکومت اپنے ہی دیئے ہوئے پروگرام پر عملدرآمد میں بری طرح ناکام رہی ہے، پچاس لاکھ گھر اور ایک کروڑ نوکریاں تو دور کی بات ہے، لاکھوں لوگ اس عرصے میں بے گھر ہوئے اور لاکھوں بےروزگار ہوگئے، انہوں نے کہا کہ ازاد کشمیر میں آئندہ حکومت بھی مسلم لیگ ن کی ہی قائم ہو گی کیونکہ ہم نے عوام کے مسائل حل کیے ہیں، انہوں نے منگلاہیملٹ، کھڑی شریف، چتر پڑی سمیت متعدد دیہات و قصبات میں قائم کیے جانے والے نئے تعلیمی اداروں کی ایک طویل فہرست گنواتے ہوئے کہا کہ یہ تمام تعلیمی ادارے اس علاقے کے عوام کا حق تھا تا کہ ان ے بچے تعلیم حاصل کر سکیں، انہوں نے وعدہ کیا کہ وہ زیرتکمیل منصوبوں کو جلد مکمل کرانے کی کوشش کریں گے، انہوں نے اس موقع پر صاحبزادہ محمد فاروق قادری، شاہد قربان اور راجہ جاوید اقبال کا شکریہ ادا کیا، اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے صاحبزادہ محمد فاروق قادری کے کزن شاہد قربان نے کہا کہ وہ وزیر اعظم آزاد کشمیر کے شکر گزار ہیں جنہوں نے ان کے کزن صاحبزادہ محمد فاروق قادری کی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے ان کو مشیر مقرر کیا ،انہوںنے کہا کہ ان کے ہمراہ علاقے سے کئی سو افراد چوہدری رخسار کی حمایت اور مسلم لیگ ن میں شمولیت کا اعلان کر رہے ہیں، اس موقع پر مسلم لیگ ن میں شمولیت اختیار کرنے والوں میں محمد اسلم، عبدالعزیز، طارق محمود، احسان الہی، محمد لقمان، فیصل، وقار الحسن، محمود اسلم، محبوب حسین، ظہور اقبال،راجہ محمد طاہر عزیز، حاجی سجاد احمد، سہیل ظہور، محمد علی رمضان، ثاقب رمضان، ساجد شاہ، یاسر اسلم اور ناصر اسلم سمیت سینکڑوں دیگر افراد شامل ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں