سانگھڑ پی ایس 43 ضمنی انتخاب، پیپلز پارٹی نے میدان مار لیا، پی ٹی آئی کا دوسرا نمبر

سانگھڑ (آئی این پی )سندھ کے حلقہ پی ایس 43 سانگھڑ کے غیرسرکاری غیر حتمی نتائج کے مطابق پیپلزپارٹی امیدوار جام شبیر علی نے کامیابی حاصل کرلی۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سندھ کے حلقہ پی ایس 43 سانگھڑ کے تمام 132 پولنگ اسٹیشنز کے غیر حتمی اور غیرسرکاری نتائج کے مطابق پیپلزپارٹی

کے جام شبیر علی 48 ہزار 28 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے۔غیرحتمی اور غیرسرکاری نتائج کے مطابق پی ٹی آئی کے مشتاق جونیجو 6 ہزار 925 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔واضح رہے کہ سندھ اسمبلی کے حلقہ پی ایس 43 میں ووٹرز کی کل تعداد ایک لاکھ 57 ہزار 210 تھی، یہ نشست پیپلز پارٹی کے جام مدد علی کے انتقال کے بعد خالی ہوئی تھی۔اس نشست پر ہونے والے ضمنی انتخاب میں مجموعی طور پر 7 امیدوار حصہ لے رہے تھے تاہم اصل مقابلہ پیپلز پارٹی کے جام شبیر علی اور پی ٹی آئی کے مشتاق جونیجو کے درمیان تھا۔دوسری جانب پی بی 20 پشین میں 89 پولنگ اسٹیشنز کے غیر حتمی غیرسرکاری نتائج کے مطابق پی ڈی ایم کے عزیز اللہ آغا 13 ہزار 455 ووٹ لے کر آگے جبکہ بلوچستان عوامی پارٹی کے عصمت اللہ ترین 6 ہزار 109 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے ۔غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق پی بی 20 پشین میں آزاد امیدوار عصمت آغا ایک ہزار 440 ووٹ لے کر تیسرے نمبر پر رہے ۔۔۔۔ ضلعی انتظامیہ قومی مشران تاجروں اور جماعت اسلامی نے یوم یکجہتی کشمیر پر ریلی وانا (قسمت اللہ وزیر) جنوبی وزیرستان وانا میں ضلعی انتظامیہ قومی مشران تاجروں اور جماعت اسلامی نے یوم یکجہتی کشمیر پر ریلی نکالی گئی۔ ریلی میں اسسٹنٹ کمشنر وانا بشیر خان، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جنوبی وزیرستان شوکت علی، جماعت اسلامی جنوبی

وزیرستان وانا کے کارکنان کے علاوہ دیگر مشران اور نوجوانان نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ یومِ یکجہتی کشمیر کے ریلی کے موقع پر جماعت اسلامی کے رہنما اسد وزیر نے کہا کہ یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر مقبوضہ کشمیر کے مسلمانوں اور عوام کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہونگے۔ اور اس ضمن میں کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے۔ انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے بربریت اور کشمیری مسلمانوں پر مظالم کی بھرپور مزمت کرتے ہیں اور اقوام متحدہ اور دیگر انسانی حقوق کے ممالک مقبوضہ کشمیر میں جاری انڈیا کے مظالم کا نوٹس لیا جائے اور کشمیری مسلمانوں کو آزادی کا حق دیا جائے۔ اس موقع پر احمدزئی وزیر کے مشران نے کہا کہ جس پاکستان کا خواب ہمارے بانی اجداد نے دیکھا تھا، وہ کشمیر کے بغیر نامکمل ہے۔ ہمارے کشمیری بھائی گذشتہ سات دہائیوں سے قابض بھارتی افواج کے ہاتھوں ظلم و بربریت کا شکار ہیں۔ مقررین نے کہا قبائلی عوام اور مشران نے پہلے بھی کشمیری مسلمانوں کے آزادی کے لئے متحد تھے اور آئندہ بھی کشمیری مسلمانوں کے آزادی تک جدوجہد جاری رہے گی۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر وانا بشیر خان نے کہا کہ “پوری قوم یک زبان اور یکجا ہو کر یوم یکجہتی کشمیر منا رہی ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے ہر فورم پر کشمیریوں کا مقدمہ دنیا کے سامنے بھرپور انداز سے لڑا ہے۔ مجھے یقین ہے کہ کشمیر

کی آزادی اب زیادہ دور نہیں۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں