حکومت عوامی مسائل حل کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے، ریحانہ خان

مظفرآباد (پی این آئی) آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس شعبہ خواتین کی مرکزی وائس چیئرپرسن محترمہ ریحانہ خان نے کہاکہ موجودہ حکومت عوامی مسائل حل کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے۔ حکومت نے الیکشن سے پہلے عوام سے جو وعدے کیے وہ وفا نہیں ہوسکے۔آزادکشمیر میں کوئی میگا پراجیکٹس نہیں

لگایاجاسکا۔ سوائے کرپشن، اقرباء پروری اور برازم کے علاوہ موجودہ حکومت نے کچھ کام نہیں کیا۔آج پڑھے لکھے نوجوان ڈگریاں لیے بے روزگار در بدر کی ٹھوکریں کھا ررہے ہیں۔5فروری کو مریم نواز اور پی ڈی ایم کی قیادت کس منہ سے یکجہتی کشمیر منانے کے لئے آزادکشمیر آئے پی ڈی ایم نے محض اپوزیشن کو نشانہ بنایا۔ نواز حکومت نے کشمیر کاز کو نقصان پہنچایا۔ 5سال تک وزیرخارجہ کا عہدہ خالی رکھا تاکہ مسئلہ کشمیر پر کوئی بات نہ ہوسکے۔ انہوں نے کہاکہ آج مہنگائی عروج پر ہے۔ غریب عوام فاقوں پر مجبور ہیں۔ادویات کی قیمتوں میں بے تحاشہ اضافہ کے باعث عوام مررہی ہے مگرحکومت کوٹس سے مس نہیں۔حکومت نے آٹے کی سبزی کوختم کر کے مزید مہنگائی کاطوفان عوام پرگرایا۔ حکومت مہنگائی کے خاتمے کے لیے جامع حکمت عملی مرتب نہیں کرسکی جس سے متوسط طبقہ شدید مالی بحران کاشکار ہے۔انہوں نے کہاکہ آج لوگ مسلم کانفرنس کے سنہری دور کو یاد کررہے ہیں جب ملازمین کے حقوق کاخیال رکھا۔ فوری انصاف کی فراہمی،میرٹ کی بالادستی کا بول بالا کیا اور آزادکشمیر میں ادارے قائم کیے۔بے روزگار افراد کو آسان شرائط پر قرضے فراہم کیے جس سے متوسط طبقہ اپنے پاؤں پر کھڑا ہوا۔ ملازمین کوٹائم سکیل دیا۔ جس کی بنیاد پر آج پرائمری ٹیچر 50سے60ہزار روپے تنخواہ لے رہا ہے۔ اس کاکریڈٹ بھی مسلم کانفرنس کوجاتا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close