اندھیر نگری، چوپٹ راج، جنوبی وزیرستان میں پیٹرول سرکاری ریٹ سے 8 روپے فی لیٹر مہنگا

وانا (قسمت اللہ وزیر) جنوبی وزیرستان وانا میں پٹرول اور ڈیزل  پمپ مالکان نے اندھیر نگری چوپٹ راج قائم کیا ہے۔ آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) جب بھی ملک بھر میں پٹرول مہنگا کر دیتے ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ وانا میں موجود پمپ مالکان بھی 8 روپے پٹرول اور 6 روپے ڈیزل کی قیمتیں خود ساختہ طور پر

بڑھا دیتے ہیں، قیمتوں کی بڑھنے کی وجہ سے غریب عوام پر بہت بڑا اثر پڑتا ہے۔ لیکن جنوبی وزیرستان وانا کی غریب لوگوں کی زندگی مافیا نے مفلوج بنا رکھی ہے۔ آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے پٹرول کی  قیمت  111.8 پیسے فی لیٹر مقرر کی ہے لیکن وانا میں تمام پمپ اور ایجنسیوں پر 119.70 روپے پٹرول فروخت ہو رہا ہے۔ ڈیزل کی قیمت 116.8 روپے اوگرا نے قیمت مقرر کیا ہے لیکن مافیا 120.90 روپے فی لیٹر بیچ رہا ہے۔  جب لوگوں سے اس حوالے سے پوچھا گیا تو سب نے اپنا موقف بیان کرتے ھوئے کہا کہ اس دھندے میں ضلعی انتظامیہ اور پولیس سمیت تمام ادارے ملوث ہیں، جو روزانہ کے حساب سے لاکھوں اور مہینے کے حساب سے کروڑوں روپے عوام کے جیبوں سے اندھیر نگری میں نکالا جارہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ مافیا کی جانب سے عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنے پر انتظامیہ کی طرف سے کوئی کاروائی تا حال نہیں کی جا رہی۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ وزیراعلی خیبرپختونخوا محمود خان فوری طور پر صورت حال کا نوٹس لے اور اوگرا قوانین کے وضع کردہ نرخوں سے زائد منافع لینے والے دکانداروں کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے۔۔۔۔۔ مسلم کانفرنس کے پارلیمانی بورڈ کا اجلاس، عام انتخابات کے لیے مزید امیدوار فائنل کر لیے گئے راولپنڈی (پی این آئی) آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس پارلیمانی بورڈ کا اجلاس

چیئرمین پارلیمانی بورڈ راجہ محمد یٰسین خان کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں موجود میجر(ر) نصراللہ خان و دیگر اراکین کی مشاورت کے بعد متفقہ رائے سے آزادکشمیر اور مہاجرین مقیم پاکستان کے مختلف حلقہ جات سے اُمیدوار نامزد۔ مسلم کانفرنس کے مرکزی میڈیا سیل سے جاری اعلامیئے کے مطابق آزادکشمیر قانون ساز اسمبلی کے عام انتخابات 2021 کے لیے جن حلقہ جات سے اُمیدواروں کے نام فائنل ہوئے ہیں اُن میں ایل اے 44 ویلی۔5 سے سابق ڈپٹی سپیکر محترمہ مہرالنساء، ایل اے 34-جموں 1- سے سردار محمد عجائب خان ایڈووکیٹ،ایل اے 35-جموں 2- سے وحید الحق ہاشمی ایڈووکیٹ،ایل اے 36-جموں 3- سے محمد احسن رضا،ایل اے 28 کھاوڑہ۔5 سے راجہ ثاقب مجید خان کے نام شامل ہیں۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close