مسلم کانفرنس کے پارلیمانی بورڈ کا اجلاس، عام انتخابات کے لیے مزید امیدوار فائنل کر لیے گئے

راولپنڈی (پی این آئی) آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس پارلیمانی بورڈ کا اجلاس چیئرمین پارلیمانی بورڈ راجہ محمد یٰسین خان کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں موجود میجر(ر) نصراللہ خان و دیگر اراکین کی مشاورت کے بعد متفقہ رائے سے آزادکشمیر اور مہاجرین مقیم پاکستان کے مختلف حلقہ جات سے اُمیدوار

نامزد۔ مسلم کانفرنس کے مرکزی میڈیا سیل سے جاری اعلامیئے کے مطابق آزادکشمیر قانون ساز اسمبلی کے عام انتخابات 2021 کے لیے جن حلقہ جات سے اُمیدواروں کے نام فائنل ہوئے ہیں اُن میں ایل اے 44 ویلی۔5 سے سابق ڈپٹی سپیکر محترمہ مہرالنساء، ایل اے 34-جموں 1- سے سردار محمد عجائب خان ایڈووکیٹ،ایل اے 35-جموں 2- سے وحید الحق ہاشمی ایڈووکیٹ،ایل اے 36-جموں 3- سے محمد احسن رضا،ایل اے 28 کھاوڑہ۔5 سے راجہ ثاقب مجید خان کے نام شامل ہیں۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close