آل گورنمنٹ ایمپلائز گرینڈ الائنس کے پلیٹ فارم سے تمام سرکاری ملازمین کا احتجاجی جلسہ۔

چترال(گل حماد فاروقی) آل گورنمنٹ ایمپلایز گرینڈ الائنس کے پلیٹ فارم سے تمام سرکاری ملازمین کا اپنے حقوق کے حصول کیلئے گورنمنٹ سینٹینل ماڈل ہائی سکول کے سامنے احتجاجی جلسہ اور مظاہرہ منعقد ہوا۔ جلسہ کی صدارت AGEGA لوئیر چ ترال کے صدر امیر الملک نے کیا جبکہ پیرا میڈیکل ایسوسی ایشن کے

صدر جمال الدین اور دیگر عہدہ داران بھی اسٹیج پر موجود تھے۔ اس احتجاجی مظاہرے میں تمام قائدین کی طرف سے مشترکہ فیصلہ کیا گیا کہ اب حکومت کے ساتھ مذاکرات کا کھیل نہیں کھیلا جائے گا۔
مقررین نے کہا کہ صرف اور صرف نوٹیفیکیشن جاری کرنے پر بات ہوگی۔ مظاہرے میں مشترکہ چارٹر آف ڈیمانڈ بھی جاری کیا گیا جس کے مطابق تمام ایڈہاک ریلیف کو بنیادی تنخواہ میں شامل کرکے پے سکیل ریوایز اور مہنگائی کے تناسب سے تنخواہوں میں اضافہ کیا جائے۔ متفقہ قرارداد کے ذریعے حکومت سے مطالبہ کیا گیا کہ میڈیکل الاؤنس اور کنونس میں مہنگائی کے تناسب سے اضافہ کیا جائے۔ یوٹیلیٹی الاؤنس، ایزیکٹیو الاؤنس، ٹیکنیکل الاؤنس، ٹیچنگ الاؤنس مساوی بنیادی پر تمام سرکاری ملازمین کو بلا تفریق ایک جیسا دیا جائے۔قرارداد میں مطالبہ کیا گیا کہ تمام ملازمین کو بلا تفریق جدید ٹایم سکیل دیا جائے، تمام ملازمین کو ہاؤس رینٹ الاؤنس جاری بنیادی تنخواہ پر بلا تفریق پچاس فی صد دیا جائے۔ ایڈہاک ازم اور کنٹریکٹ پالیسی کا حاتمہ کیا جائے۔ ملک بھر میں ملازمین اور محنت کشوں کے حوالے آئی ایم ایف کا اثر رسوح حتم کیا جائے۔ احتجاجی جلسہ جمال الدین کے دعائیہ کلمات کے ساتھ منتشر ہوا۔ اس جلسے میں اور احتجاجی مظاہرے میں کثیر تعداد میں ملازمین نے شرکت کی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close