جمعیت علماء اسلام وانا کی طرف سے علاقے میں تھری جی اور فور جی کی سہولت کا خیر مقدم

وانا (قسمت اللہ وزیر ) جمعیت علماء اسلام جنوبی وزیرستان حلقہ راغزئی کے زیراہتمام معاشرتی اصلاح کے بارے میں اجلاس کا انعقاد کیا گیا۔ جسمیں جمیعت علماء اسلام سٹی وانا کی مجلس عاملہ ، شوری، و یوسی امراء و نظماء نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ اس موقع پر جمعیت علماء اسلام وانا سب ڈویژن کے امیر مولانا

میر زا جان، جنرل سیکرٹری رفیع الدین، تحصیل برمل کے سرپرست اعلی مولانا عصام الدین اور تحصیل راغزئی کے امیر مولانا صابر اللہ نے خطاب کیا، مقررین نے اپنے اپنے خطابات میں کہا کہ دورہ حاضر میں جنوبی وزیرستان کے عوام کو معاشرتی مسائل کے ساتھ دنیاوی اور آخرت کی مسائل پر بحث ومباحثہ کے علاوہ مشاورت کا مرحلہ جاری کیا ہیں جن میں گاوں گاوں اور کھریاں کھریاں قران پاک کی درس وتدریس بمعہ ترجمہ شروع کریں گے۔ تاکہ معاشرے کا ہر فرد دین اسلام سے آگاہی حاصل کرسکیں، تاکہ معاشرہ اسلامی اقدار پر قائم ھو اور معاسرے کی تشکیل عین اسلامی اور ہماری ثقافت کے اقدار کیمطابق ہوں، دوسری جانب قبائلی روایات میں خواتین کو میراث میں حق کا تعین ھوسکے کیونکہ اسلام میں خواتین کا حق موجود ہیں۔ لیکن قبائلی روایات نے محروم کر رکھا ہے جمعیت علماء اسلام نے ہر قسم کے نشہ کو حرام قرار دیا جسکی بیخ کنی کیلئے ھر فورم پر آواز اٹھائیں گے۔ دوسری جانب اس موقع پر امیر راغزئی مولانا صابر اللہ وزیر نے قرداد پیش کرتے ھوئے کہا کہ جنوبی وزیرستان کی جنگلات پر حکومت کی جانب سے غصبانہ عزائم کی مخالفت کرتے ہیں تعلیمی اداروں کی فعالی کا پرزور مطالبہ کیا شولام ماڈل ھسپتال میں غریب مریضوں کو تمام تر سہولیات مہیا کیا جائے وانا سب ڈویژن کے دور افتادہ علاقوں میں پکی سڑکوں اور پلوں

کا جال بچایا جائے انھوں چیک پوسٹوں پر پولیس کا روایہ غیر اخلاقی قرار دیا منشیات کے تمام ذرائع کے سد باب کا مطالبہ کیا۔ نادرا کی ٹیمیں دیہاتی علاقوں میں تشکیل کئے جائے تاکہ عوام کو سہولت ہوں۔ جمعیت علماء اسلام ترقی پر یقین رکھتی ہے، لہذا تھری جی اور فورجی کے  اعلان کا خیر مقدم کرتے ہیں اس کو فعال کیا جائے تاکہ طلبہ اور نوجوان نسل اس سے مستفید ھو سکے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close