اسسٹنٹ کمشنر وانا بشیر خان نے پبلک سکول تنائی کیلئے باتھ روم اور پانی کا مسئلہ حل کرنے کا اعلان کر دیا

وانا (قسمت اللہ وزیر ) اسسٹنٹ کمشنر وانا بشیر خان نے علاقہ تنائی تحصیل وانا میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا۔ جسمیں تمام لائن ڈیپارٹمنٹ کے افسران سمیت کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔ مقامی لوگوں نے ہر ڈیپارٹمنٹ سے شکایات کی۔ ان مسائل میں ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ، ایجوکیشن، محکمہ جنگلات، محکمہ زراعت،  واپڈا

اور محکمہ آبپاشی شامل تھے۔ مقامی لوگوں کا کہنا تھا کہ غیر معیاری اور اضافی نرخوں پر ملنے والا آٹا سستا اور معیار بہتر کیا جائیں۔ کھلی کچہری  کے دوران مقامی باشندوں نے اسسٹنٹ کمشنر بشیر خان کو روایتی پگڑی پہنا کر دلی خراج تحسین پیش کیا۔ اسسٹنٹ کمشنر وانا بشیر خان نے ان کا شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر اے سے وانا نے تمام لائن ڈیپارٹمنٹ کے سربراہان کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ عوامی مسائل کو فوری اور ترجیحی بنیادوں پر حل کریں۔ اسسٹنٹ کمشنر وانا بشیر خان نے القادر پبلک سکول تنائی کیلئے باتھ روم اور پانی کا مسئلہ حل کرنے کا اعلان کیا۔ انہوں نے سرکاری شمشی ٹیوب ویلوں سے گاؤں گاؤں تک پائپ لائن سپلائی کا وعدہ بھی کیا۔ انکا کہنا تھا کہ عرصہ دراز سے بند تنائی سرکاری سکول کو جلد فعال بنانے کے احکامات بھی جاری کئے گئے اور سکول کے زمینی تنازعہ کو جرگہ کے ذریعہ حل کیا جائے گا۔ انہوں نے علاقے کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کیلئے لائن ڈیپارٹمنٹ کو موقع پر احکامات جاری کئے گئے۔ یاد رہے کہ وزیراعلی خیبرپختونخوا محمود خان کی ہدیات کی روشنی میں اس کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close