پنجگور (پی این آئی) پنجگور میں بجلی کا نظام درہم برہم ہو گیا ہے بجلی کی لوڈشیڈنگ ٹرپنگ اپنی جگہ پر موجود ہے اور چند گھنٹوں کے لیے جو بجلی آتی ہے وولٹیج اتنی کم کردی جاتی ہے اور لنک ڈاؤن کردی جاتی ہے جس سے برقی آلات نہیں چلتے اور لوگ اذیت کا شکار ہیں تفصیلات کے مطابق مکران میں بجلی کی
لوڈ شیڈنگ سب سے زیادہ پنجگور میں کی جارہی ہے دن رات صرف چھ سات گھنٹے بجلی دیتا ہے اؤر وہ بھی اتنی کم وولٹیج کہ کوئی برقی آلات کام نہیں کرتے بجلی کے موجود نظام کی وجہ سے شہری پریشاں آور اذیت سے دوچار ہیں دوسری جانب واپڈا کا کہنا ہے کہ لوگوں پر کروڑوں روپے بقایاجات ہیں اور فیڈرز بھی اور لوڈ ہیں اس سلسلے میں واپڈا اور علاقے کے منتخب نمائندوں کو بجلی کے مستقل حل کے لیے اقدامات کرنی چاہیئے جب تک پنجگور میں بجلی کے تمام کنکشن قانونی نہیں ہونگے اور بلز کے بقایاجات کے مسئلہ حل نہیں ہونگے یہ فیڈرز ٹرپ اور آور لوڈنگ کا مسلئہ حل نہیں ہوگا اگر کسی کا کنکشن قانونی ہوگا تو وہ بجلی کے استعمال میں احتیاط کرے گا آور ضرورت کے مطابق بجلی استعمال کرے گا کنڈا مافیا آگر دس ہیٹر گریزر وغیرہ استعمال کرے تو آور لوڈنگ کا بوجھ آن صارفین پر پڑتا ہے جن کے قانونی کنکشن ہیں اور کندا مافیا اور ڈائریکٹ کنکشن کی وجہ سے فیڈرز اور لوڈ ہوگئے ہیں اور پنجگور میں بجلی کی عدم دستیابی کی وجہ سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔۔۔۔ عمر کوٹ، ملک کی خاطرحالات کو ٹھیک رکھنے کی خاطر اپنا کررہے ہیں، ارباب غلام رحیم عمرکوٹ (سید فرقان ہاشمی) ایس ایس پی عمرکوٹ پولیس شاہجہان پٹھان کے گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کے دھرنا مظاہرین ارباب غلام رحیم اور دیگر رہنماوں سے مذاکرات ایس
ایس پی عمرکوٹ پولیس شاہجہان پٹھان کی انصاف کی یقین دہانی اور تمام معاملے کی مکمل غیر جانبدارانہ صاف شفاف انکوائری کرانے کی یقین دہانی پر ارباب غلام رحیم کا دھرنا احتجاج ختم کرنے کا اعلان ہم ملک کی خاطر شہر میں امن کی خاطر اپنا احتجاج ختم کررہے ہیں ارباب غلام رحیم کی میڈیا سے بات چیت ارباب غلام رحیم نےکہا کہ ایس ایس پی عمرکوٹ شاہجہان پٹھان ہمارے پاس آئے ہیں انہوں نےہماری باتیں سنی ہے ہمیں مکمل انصاف کی یقین دہانی کرائی گی ہے ہم سے صاف شفاف انکوائری کےلیے نام مانگا گیا جس پرہم نے ایک نام دےدیا ہے امید ہےکہ ہمارے ساتھ انصاف کیا جائے گا دوسری طرف ایس ایس پی عمرکوٹ شاہجہان پٹھان نےمیڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ کہ میں ڈی آئی جی صاحب کےحکم پر حاضر ہوا ہوں ہم نے ان کی ڈیمانڈ سنی ہے اب آر پی او آفس کا ایک انسپیکٹر سارے معاملے کی مکمل غیرجانبدارانہ تحقیقات کریں گا معاملے کےجوبھی ذمہ دار ہوگے ان کےخلاف کارروائی ہوگی کسی کےساتھ ناانصافی نہیں ہوگی اس موقع ارباب غلام رحیم نےکہا کہ ہم ملک کی خاطرحالات کو ٹھیک رکھنے کی خاطر اپنا دھرنا اور احتجاج ختم کررہے ہیں اگر ہمارے ساتھ انصاف نہ ہوا تو ہم اپنا احتجاج سندھ بھر تک وسیع کرنے پر مجبور ہونگے۔۔۔۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں