سی ڈی اے مزدور یونین کے مرکزی الیکشن آفس کا افتتاح، ہزاروں ملازمین کی شرکت، محنت کشوں کی ترقی کے لیے اپنا کردار ادا کرتا رہوں گا، چوہدری محمد یٰسین

اسلام آباد (پی این آئی) سی ڈی اے مزدو ریونین (چوہدری محمد یٰسین گروپ) کے زیر اہتمام ریفرنڈم کے سلسلے میں الیکشن کیمپ کے افتتاح کے موقع پر محفل نعت کی تقریب زیر صدارت صاحبزادہ حق خطیب حسین علی بادشاہ سرکار آستانہ عالیہ بلاوڑہ شریف ستارہ مارکیٹ جی سیون میں منعقد ہوئی جس میں پاکستان

سویٹ ہومز کے سرپرست اعلیٰ زمرد خان،پی ایف یو جے کے صدر محمد افضل بٹ،نیشنل پریس کلب کے صدر محمد شکیل انجم، عامر رفیق بٹ، راجا ابرار، سینئر صحافی زاہد فاروق ملک،یوسی چیئرمین چوہدری منظور، چوہدری اللہ دتہ، ملک رعناز حسین آف سوہان،سید داؤد شاہ، کونسلر چوہدری طارق گجر،مزدور رہنماء ظہور اعوان،شوکت علی انجم،پیر عبید احمدعبید نقشبندی، مولانا عبدالغنی نقشبندی، پیر سید محمد علی واسطی، بدراسلام بدر، قاری گلزار احمد مدنی،احمد نواز قادری، عبدالقادر عطاری،نعمان عابد، حافظ عمردراز، مرزا طیب ارشد، شیراز عرفات، محمدعمر صدیقی، حافظ نور سلطان صدیقی، عوثیہ ویلفیئر سوسائیٹی کے چیئرمین ملک قیصر،انجمن تاجران ستارہ مارکیٹ کے صدر سید الطاف شاہ، جنرل سیکرٹری رانا محمد اکرم،چوہدری ضیاء الحق، پاکستان سپورٹس بورڈ یونین کے محمد اکرم بھٹی،عادل علی، عمران خان، ندیم اختر بھٹہ، سٹیٹ بنک یونین کے شفقت وڑائچ، اے ٹی وی یونین کے جنرل سیکرٹری صفدرنفیس، نذیر احمد جاوید،اوجی ڈی سی ایل یونین کے سید اعجاز بخاری،سیاسی و سماجی شخصیت ملک احمد خان ٹوانہ، چوہدری منیر تلہاڑ، چیئرمین منیارٹی افئیرز چوہدری اشرف فرزند،سی ڈی اے ایمپلائز یونین (پاشا گروپ) کے صد رسید مقبول حسین شاہ،مزدور یونین کے صدر اورنگزیب خان،چیئرمین راجہ شاکر زمان کیانی، سپریم ہیڈ صوفی محمود

علی،حاجی راجہ صابر، چوہدری ارشد، راجہ محمد رفیق، چوہدری زاہد احمد،سردار محمد آصف،حاجی مشتاق احمد شاہد،اسد محمود،محمد سرفراز ملک،احمد علی شیرازی، ملک کمال، مانی بٹ، سرفراز باجوہ، محمد اشرف چانڈیو سمیت سی ڈی اے مزدور یونین کے مرکزی عہدیداران اور ہزاروں سی ڈی اے ملازمین و خواتین نے شرکت کی،تقریب میں سی ڈی اے مزدور یونین کے جنرل سیکرٹری چوہدری محمد یٰسین نے تمام شرکاء کا شکریہ اداکرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ کے خاص فضل وکرم اور آپ محنت کشوں کی دعاؤں کے صدقے میں زندگی کے ایک بڑے امتحان سے گزر چکا ہوں اور اللہ تعالیٰ نے مجھے ایک نئی زندگی دی ہے میں نے پہلے بھی اپنی زندگی سی ڈی اے سمیت پاکستان بھر کے محنت کشوں کے فلاح و بہبود اورانکے حقوق کے حصول کے لیے صرف کی اور اب ایک نئے عزم کے ساتھ سی ڈی اے جیسے قومی ادارے اوراسکے محنت کشوں کی ترقی اورانکے بچوں کے بہتر مستقبل کے لیے ہر ممکن کردار اداکروں گا،مزدور یونین کے مرکزی الیکشن آفس کے افتتاح کے موقع پر آج ہزاروں ملازمین کی شرکت پر میں اپنے تمام محنت کشوں اور دوست احباب کا شکرگزار ہوں، تقریب کے اختتام پر صاحبزادہ حق خطیب حسین علی بادشاہ سرکار نے الیکشن کیمپ کا افتتاح کیا اور سی ڈی اے مزدور یونین کی ریفرنڈم میں کامیابی،ادارے کی ترقی کے لیے دعاکروائی اور

تقریب کے شرکاء نے سابق ڈپٹی سپیکر حاجی نواز کھوکھر اور تاجی کھوکھر کے لیے دعائے مغفرت بھی کی۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close