عمر کوٹ، ضمنی الیکشن میں پولنگ اسٹیشنوں پر تصادم، ایف آئی آر میں “50” افراد نامزد “100”نامعلوم افراد شامل

عمرکوٹ (سید فرقان ہاشمی) عمرکوٹ میں اٹھارہ جنوری کے ضمنی الیکشن میں دو مختلف پولنگ اسٹیشنوں میں تصادم کے تین الگ الگ مقدمات میں “115” سے زائد افراد پردرج ایف آئی آر میں “50” افراد نامزد “100”نامعلوم افراد شامل۔ پولیس نے نے گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کے “8”افراد کو گرفتار کرلیا پاکستان

تحریک انصاف کے ایم این اے لال مالھی اور گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کے مرکزی رہنما ارباب غلام رحیم،مسلم لیگ فنکشنل کےرہنمافقیرغلام قادرکاکارکنوں کی گرفتاریوں کی شدید مذمت پیپلز پارٹی کی ظلم وجبر کا ڈٹ کر مقابلہ کیا جائے گا گرفتار کارکنوں کو فوری طور پررہاکیاجائے ورنہ حالات کی تمام تر ذمہ داری پیپلز پارٹی اور پولیس انتظامیہ پر ہوگی ارباب غلام رحیم،فقیرغلام قادر کی احتجاجی مظاہرے دھرنے میں میڈیا سے بات چیت پاکستان تحریک انصاف کے اقلیتی ایم این اے لال مالھی نے میڈیا کو جاری کردہ اپنے بیان میں کہا ہےکہ پی ایس 52 کے ضمنی انتخابات کے بعد سندھ حکومت کی جانب سے پی پی پی مخالفین پر شدید سیاسی انتقامی کاروائیوں کا سلسہ جاری ھےگذشتہ رات میرپوخاص ڈویژن کہ 30 سے زیادہ موبائلز نے جی ڈی اے اور پی ٹی آئی کے کارکنوں کے گھروں پر ریڈ کیا اور چادر اورچار دیواری کا تقدس پائمال کرتے ھوئے کئی کارکنان کو گرفتارکرلیا پیپلز پارٹی کا اصل چہرہ سامنے آ گیا ھے جمہوریت کو بہترین انتقام قرار دینے والے اب جنرل ضیاء الحق کے راستے پر چل نکلے ھیں لال مالھی کاکہناتھاکہ سندھ حکومت پولیس کا خوف پیدا کر کے این اے 221 کے ضمنی انتخابات پر بھی اثر انداز ھونا چاھتی ھے۔ پی پی پی نہیں چاھتی کہ ان کو سندھ میں کوئی چلینج ملےلال مالھی کا کہناتھاکہ میں سندھ حکومت کے ان اقدامات کی بھرپورشدید

مذمت کرتا ھوں دریں اثناء گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کےمرکزی رہنما ڈاکٹر ارباب غلام رحیم نےمیڈیا سے بات اور دھرنے مظاہرے سےخطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم نےسندھ میں پیپلزپارٹی کےظلم ستم کو بارہ سال سے برداشت کررہے ہیں مگر اب ایسا نہیں ہوگا ہم اپنے لوگوں کا تحفظ کرنا جانتے ہیں ارباب غلام رحیم نےکہا کہ وہ وزیراعظم عمران خان ،وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید ،اور وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سے مطالبہ کرتے ہیں کہ سندھ حکومت اور پیپلزپارٹی کی انتقامی کاروائیوں کا نوٹس لیاجائے ایسا نہ ہوکہ حالات ہمارے کنڑول سے بھی بےقابو ہوجائیں ارباب رحیم نے گرفتار کارکنوں کی آزادی اور ایف آئی آر کے خاتمے تک دھرنا اور احتجاج جاری رکھنے کا اعلان کردیا دھرنے میں مسلم لیگ فنکشنل ،تحریک انصاف ،جی ڈی اے کے کارکنوں کی بہت بڑی تعداد پریس کلب کےسامنے دھرنا دیے ہوئے ہیں۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close