ٹانک میں 72 سال سے قائم لائن ڈیپارٹمنٹ وانا منتقل کیے جائیں، امان اللہ وزیر

وانا ( قسمت اللہ وز یر ) ضلع جنوبی وز یرستان وا نا پاکستان پیپلز پارٹی کے سا بق قومی ا سمبلی کے امیدوا ر امان اللہ وز یر نے وزیر اعظم کا دورہ وانا کے حوالے سے وانا پریس کلب میں پر یس کانفرنس کرتے ھوئے کہا کہ جنوبی وزیرستان کے لائن ڈیپارٹمنٹ 72 سالوں سے ٹانک میں واقع ہے۔ ا ن کو فوری جنوبی وز یرستان

منتقل کرنے احکا مات جا ری کیے جا ئیں۔ انہوں نے کہا کہ جنوبی وزیرستان میں پانی کی لیو ل روز بروز گرتی جا رہی ہے۔ اسکو مدنظر رکھتے ہوئے سمال ڈیمز تعمیر جا ئیں ا نگورا ڈہ سے ٹانک تک روڈ کو کشادہ کرنے کے لیے فوری اقدامات کریں، تاکہ ایکسپورٹ میں مزید بہتری لاسکے انہوں نے کہا کہ کہ وزیر اعظم اور وزیر اعلی پچھلے دوروں میں جنوبی وزیرستان کے عوام کیساتھ میڈیکل کالج اور تھری جی فور جی اور انٹرنیٹ سروس بحال کرنے کا وعدہ کیا تھا، اس پر عمل درآمد کرنے کے لیے عمل کیا جائیں۔ انگوراڈا شکئ،٫ توئے خلہ، گل کچھ، شکتوئی اور تحصیل تیارزہ انتہائی پسماندہ علاقے ہیں، ان علاقوں کو خصوصی پیکیج دیا جائے گل کچھ سے ژوب تک لنک روڈ کی منظوری دی جائے۔ امان اللہ وزیر نے مزید کہا کہ آج تک جتنی آئی پی پی فنڈز خرچ ھوئی ان سے عوام مطمئن نہیں ہے اور ہم وزیراعظم عمران خان اور وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان سے مطالبہ کرتے ہیں کہ آئند فنڈ میں میگا پروجیکٹ شامل کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ ہم وزیر اعلیٰ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ جنوبی وزیرستان میں 99 فیصد بند بی ایچ یوز کے خلاف فوری ایکشن لیا جائیں، زم چن سی پی سے سرے خاورے تک روڈ پختہ کرنے کی منظوری دی جائے، انہوں نے کہا کہ پاک افغان باڈر انگوراڈا گیٹ عام آمدورفت کے لیے چوبیس گھنٹوں کے لیے کھولا جائیں۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close