ضمنی الیکشن میں عمرکوٹ کی عوام نے سیاسی یتیموں کو مسترد کردیا ہے، بلاول بھٹو کا خطاب

عمرکوٹ (سید فرقان ہاشمی ) پیپلزپارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو نےکہا ہےکہ ضمنی الیکشن میں عمرکوٹ کی عوام نے سیاسی یتیموں کو مسترد کردیا ہے اور سیاسی یتیم کل مشرف کےساتھ تھے آج وہ عمران نیازی کےساتھ کھڑے ہیں عوام نے سیلکیڈ کو اور کھٹ پتلیوں کو واضح پیغام دےدیا ہے وہ کھارڑو سید میں سید امیر

علی شاہ کی کامیابی کےجشن میں اور سابق صوبائی وزیر سید علی مردان شاہ مرحوم کی پہلی برسی میں شریک ہوئے کھارڑوسید میں بڑے عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نےکہا کہ اس سیلکیڈ کو گھر جانا ہوگا ورنہ عوام اس حکومت کو گھر بھیج کررہے گے عوام پی ڈی ایم کا ساتھ دیں آج پورے ملک کی جہموری طاقتیں ایک طرف ہےعوام پر ایک جعلی سیلکیڈ حکومت کو مسلط کردیا گیا بلاول بھٹو نےکہا کہ آج پورے پاکستان کی جمہوری قوتیں پی ڈی ایم کے پلیٹ فارم سے عمران خان کی فارن فنڈنگ کے خلاف احتجاج کررہی ہے گذشتہ سات سالوں سے الیکشن کمیشن آف پاکستان نے عمران خان کی فارن فنڈنگ کا کیس لٹکایا ہوا ہے الیکشن کمیشن کو اب یہ فیصلہ کرنا ہوگاعمران خان کو فارن فنڈنگ کا حساب دینا ہوگا مہنگائی نے غریب آدمی کی زندگی اجیرن کررکھی ہے بلاول بھٹو نے کہا کہ عمرکوٹ کی عوام کو مبارکباد دینے آیا ہوں یہاں کی عوام وفادار ہے سید علی مردان شاہ بےنظیر بھٹو کا سچا سپاہی تھا بلاول بھٹو نےکہا کہ عوام کے ووٹ پر ڈاکہ ڈال کر عمران خان کو وزیراعظم بنایا گیا عمران خان کی حکومت آئی نہیں عمران خان کو حکومت دلائی گی ہے ہم سب کو مشترکہ جہدوجہد کے ذریعے اس کھٹ پتلی کو گھر بھیج کررہے گے عمران خان کو استعفیٰ دینا ہوگا ورنہ عوام کی طاقت سے استعفیٰ چھین کررہے گے کرپشن کرپشن کا رونے والا خود کرپٹ نکلا چینی

چور آٹا چور آج حکومت میں بیٹھے ہوئے ہیں یکطرفہ احتساب ہورہا ہےبلاول بھٹو نےکہا کہ سید امیر علی شاہ کو کامیاب کرکےعوام نے بانی قائد شہید ذوالفقار علی بھٹو اور بےنظیر بھٹو کا ساتھ دیا اجتماع سے وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ ،نومنتخب رکن سندھ اسمبلی سید امیر علی شاہ ،صوبائی وزیر سید سردار علی شاہ ،ڈاکٹر سید نور علی شاہ سمیت کئی رہنماؤں نےخطاب کیا جلسے عام میں بہت بڑی تعداد کارکنوں اور عوام نے شرکت کی پنڈال جئے بھٹو ،وزیراعظم بلاول بھٹو کےنعروں سے گونج اٹھا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close