عمرکوٹ، پی ایس 52 میں کامیابی، پیپلزپارٹی کے جیالوں کا ساری رات جشن، ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے

عمرکوٹ (سید فرقان ہاشمی) عمرکوٹ کےصوبائی حلقے پی ایس “52” پرغیرحتمی غیر سرکاری نتائج مطابق پیپلزپارٹی کے امیدوار سید امیر علی شاہ نے “55,501” ووٹ لیکر میدان مارلیا انکے مدمقابل گرینیڈ ڈیموکریٹک الائنس کے ارباب غلام رحیم نے “30,605”ووٹ لیکر دوسرے نمبر پررہے سید امیر علی شاہ کی

کامیابی پر گاؤں کھارڑو سید میں جشن کا سماں رات بھر جیالے ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑےڈالتے رہے جیالوں کا پارٹی ترانوں پر والہانہ رقص پیپلزپارٹی کے چیرمین بلاول بھٹو ،کو چیرمین سابق صدر آصف علی زرداری کی سید امیر علی شاہ کو مبارکباد سید امیر علی شاہ کی جیت عوام کی جیت ہےآنےوالا وقت پیپلزپارٹی کا ہے بلاول بھٹو اور سابق صدرآصف علی زرداری کا مبارکباد کا تہنیتی پیغام میں کہنا تھا کہ پی ایس “52”کی عوام کے بےحد مشکور ہے پیپلزپارٹی کے چیرمین بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ وہ خود عمرکوٹ آکر جشن منائے گے پی ایس “52” پر ضمنی انتخاب عوامی ریفرنڈم تھا سابق صدر آصف علی زرداری کا کہناتھا کہ سید امیر علی شاہ کی جیت عوام کا پیپلزپارٹی پر اعتماد کا مظہر ہے پیپلزپارٹی کے منتخب نمائندے اپنے اپنے حلقوں میں عوام کی خدمت کریں آصف علی زرداری کا کہناتھاکہ اگر صحت اجازت دیتی تو وہ خود حاضر ہوکر جیالوں کےساتھ جشن میں شریک ہوتے آصف علی زرداری نےکہا پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کی قیادت میں کامیابی کی تاریخ رقم کریں گی وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ ،فریال تالپور، پیپلز پارٹی کے ایم پی اے رانا ہیمر سنگھ، ایم این اے نواب یوسف تالپور ،ایم پی اے سید ذوالفقار شاہ ،صحافی سید عمران شاہ، وغیرہ نے سید امیر علی شاہ کو کامیابی پر مبارکباد دی ہے گاؤں کھارڑو سید میں جشن کا سماں ہے سندھ بھر سے اور حلقے کی عوام

کی مبارکباد کےلیے آمد کا سلسلہ جاری ہے غالب امکان ہےکہ آج یا آئندہ ایک دو روز میں بلاول بھٹو عمرکوٹ کا دورہ کرینگے۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں