اگر مخالفین نے اٹھارہ جنوری کو دھاندلی کی کوشش کی تو عوام کی طاقت سے اسے ناکام بنایا جائےگا، ارباب غلام رحیم

عمرکوٹ (سید فرقان ہاشمی) گرینڈ ڈیموکریٹک کے امیدوار ڈاکٹر ارباب غلام رحیم نےکہا ہےکہ اٹھارہ جنوری کو انشاءاللہ حق وسچ کی فتح ہوگی اگر مخالفین نے اٹھارہ جنوری کو دھاندلی کی کوشش کی تو عوام کی طاقت سے اسے ناکام بنایا جائےگا کیونکہ ووٹ تو عوام کا ہے عوام ووٹ دےگی تو یہ کیاکرسکتے ہیں ارباب غلام

رحیم کی میڈیا سے بات چیت عمرکوٹ کےصوبائی حلقے پی ایس “52” پر جاری انتخابی مہم بھرپور گہماگہمی کےساتھ اپنے آخری مراحل میں داخل ہوگی ہے آج گرینڈ ڈیموکریٹک کے امیدوار سابق وزیراعلیٰ سندھ ڈاکٹر ارباب غلام کی حمایت میں ایک بہت بڑی ریلی نکالی گی یہ ریلی سینکڑوں چھوٹی بڑی گاڑیوں موٹرسائیکلوں پر مشتمل تھی اس موقع پر میڈیا سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے ڈاکٹر ارباب غلام رحیم کا کہناتھا کہ مخالفین کی صفوں میں مایوسی ہے ہم انشاءاللہ عوام کے ووٹ اور بھرپور اعتماد سے الیکشن ون کرینگے پیپلزپارٹی کی دس بارہ سالوں سے سندھ کو سوائے تباہی بربادی کےکیادیاہے لوگ ان کو پہچان چکےہیں میڈیا کےایک سوال کےجواب میں ارباب غلام رحیم کا کہناتھا کہ الیکشن کمیشن اس حلقے میں آزاد صاف شفاف الیکشن کے انعقاد کو یقینی بنائے باقی اگر کسی نے دھاندلی یا الیکشن چوری کرنے کی کوشش کی تو پھر عوام کی طاقت سے اس کو ناکام بنایا جائے گا ارباب غلام رحیم کا کہناتھا کہ مجھے ابھی تک ڈی آراو اور آراو پر آبجیکشن ہے اقلیت کےووٹ کےحوالے سے ارباب غلام رحیم نےکہا کہ اقلیت اب اکثریت میں تبدیل ہوکر مجھے ووٹ دےگی ارباب غلام رحیم کی ریلی سینکڑوں گاڑیوں پر مشتمل تھی جگہ جگہ مختلف مقامات پر عوام کی بڑی تعداد نے ارباب غلام کی ریلی پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کرکےشاندار استقبال کیاگیا۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں