سی ڈی اے لیبر یونین امان اللہ گروپ کے عہدیداروں کا چوہدری یٰسین کی حمایت کا اعلان مانی بٹ مزدور یونین کے ایڈیشنل جنرل سیکرٹری، عدنان علی نائب صدر نامزد

اسلام آباد (پی این آئی) سی ڈی اے لیبر یونین (امان اللہ گروپ) کے ایڈیشنل جنرل سیکرٹری علی اصغر عرف مانی بٹ، سردار ثاقب ڈپٹی جنرل سیکرٹری،سردار اشفاق نائب صدر، کیبنٹ کمیٹی سی بی اے کے جنرل سیکرٹری انور، عدنان حیدر عرف علی بھائی،سرفراز باجوہ، ساجد رشید کی قیادت میں فرینڈز گروپ میں شامل

شیخ ساجد، غلام شبیر بھٹو، ذیشان علی شانی، عالم شیر، ملک عرفان، آصف گجر، اعجاز شاہ، حافظ شاہد، راجہ قدیر،جہانگیر شاہ،فہیم بنگش،آصف محبوب سمیت لیبر یونین کے درجنوں مرکزی عہدیداران اور سینکڑوں کارکنوں نے ریفرنڈم 2021 میں مزدور یونین چوہدری محمد یٰسین گروپ کی مکمل حمایت کا اعلان کیا،اس موقع پر مہمان خصوصی یوسی چیئرمین 30 چوہدری نعیم علی گجر ایڈووکیٹ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چوہدری محمد یٰسین کی نہ صرف سی ڈی اے ملازمین بلکہ اسلام آباد کے شہریوں اور بطورچیف کو ارڈینیٹرمصالحتی کمیٹی تھانہ آبپارہ خدمات ناقابل فراموش ہیں، سی ڈی اے کے ریفرنڈم میں اپنے ساتھیوں سمیت چوہدری محمد یٰسین گروپ کی کامیابی کے لیے اپنا بھرپور کردارادا کروں گا، فرینڈز گروپ کے سربراہ علی اصغر عرف مانی بٹ نے کہا کہ ہم نے تمام تر نظریاتی و سیاسی اختلافات کو بالائے طاق رکھتے ہوئے صرف اور صرف پاکستان ورکرز فیڈریشن کے بلامقابلہ منتخب ہونے والے جنرل سیکرٹری اور مزدور یونین کے قائد چوہدری محمد یٰسین کی متفقہ حمایت کا اعلان انکی ادارے کے لیے خدمات کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا کیونکہ ماضی میں ہم جس یونین کو اقتدار دلوانے میں ہم نے اپنا بھرپور کردار ادا کیا انھوں نے اپنے ذاتی مفادات کی خاطر انتظامیہ کی جھولی میں بیٹھ کر ادارے و ملازمین کے حقوق کا نہ صرف سودا کیا بلکہ

کرپشن اور اقرباپروری کو فروغ دیا لہذا ادارے کی بقاء اور ملازمین کے حقوق کو مدنظررکھتے ہوئے آئندہ ریفرنڈم میں سی ڈی اے مزدور یونین چوہدری محمد یٰسین کی کامیابی کے لیے میں اور میرے ساتھی شانہ بشانہ جدوجہد میں شریک ہونگے اور انشاء اللہ مزدور یونین کو کامیابی سے ہمکنار کریں گے،مزدور یونین کے قائد چوہدری محمد یٰسین نے کہا کہ نوجوان نسل ہماری تنظیم کا اثاثہ ہیں اور ہم نے نوجوان نسل کو ٹریڈ یونین کی اہمیت اور اسکے حقیقی مقاصد سے آگاہ کرنے کے لیے باقاعدہ تربیت دی ہے اور آنے والا وقت ان نوجوانوں کا ہے،چوہدری محمد یٰسین نے مزدور یونین کی قیادت کے متفقہ فیصلے کے مطابق لیبر یونین (امان اللہ گروپ) کو چھوڑ کر اپنے ساتھیوں سمیت مزدور یونین کی حمایت کرنے والے علی اصغر عرف مانی بٹ کو اپنی تنظیم کا مرکزی ایڈیشنل جنرل سیکرٹری اور عدنان حیدر عرف علی بھائی کو نائب صدر نامزد کردیا،چوہدری محمد یٰسین اور دیگر عہدیداران نے کیبنٹ بلاک ایوان صدر ڈویژن،سی ڈی اے چیئرمین آفس،ڈی جی سروسز،واٹر سپلائی،انفورسمنٹ اور دیگر ڈائریکٹوریٹس سے مانی بٹ کی قیادت میں شامل ہونے والے سینکڑوں ساتھیوں کو خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ مزدور یونین آج سے آپکا گھر ہے اور اس گھر کی حفاظت کے ساتھ ادارے کی ترقی اور ملازمین کے حقوق کی خاطر ہر طرح کی قربانی اور جدوجہد آپکا نصب

العین ہونا چاہیے کیونکہ آنے والے وقت میں آپ لوگوں نے ہی محنت کشوں کی قیادت سنبھالنی ہے اور مزدور یونین کی سنیئر قیادت ہر لمحہ آپکی رہنمائی کرتی رہے گی۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں