فاروق حیدر اپنی حکومت کے آخری مہینوں میں عوام پر ظلم کروا رہے ہیں، اس کا حساب دینا ہو گا، ریحانہ خان

مظفرآباد (پی این آئی) آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس شعبہ خواتین کی وائس چیئرپرسن ریحانہ خان نے کہا ہےکہ فاروق حیدر اپنی حکومت کے آخری مہینوں میں جو عوام پر ظلم کروا رہے ہیں ان کا حساب انھیں دینا ہوگا، ساڑھے چار سال تک کارکن کش پالیسیوں پر گامزن رہنے والے پارٹی صدر آج سیاسی شہید بننے کی

ناکام کوشش کررہے ہیں، الیکشن قریب اور ان میں دوبارہ سے کامیابی حاصل کرنے کے لئے انتظامی آفیسران کو خوش کیا جارہا ہے، مسلم لیگ ن کی حکومت جو کچھ کررہی ہے اس سے ثابت ہو چکا ہے کہ ان کی کشتی ڈوبنے والی ہے اور وہ تنکا کا سہارا لینے کے چکروں میں ہیں، ان خیالات کا اظہار انھوں نے گزشتہ روز میڈیا نمائندگان سے بات چیت کرتے ہوئے پونچھ میں مظاہرین پر تشدد کی مذمت کرتے ہوئے کیا، انھوں نے کہاکہ فاروق حیدر اپنے اقتدار کے آخری دنوں میں اپنی ناکامیوں کا غصہ عوا م پر نکال رہے ہیں، بھاری ترقیاتی فنڈز موجود ہونے کے باوجود آزادکشمیر میں کوئی میگا پراجیکٹ نہ لگا سکیں ہیں، آزاد کشمیر میں جعلی اور فرضی منصوبہ جات کی فائلیں بھری جارہی ہیں، وزیراعظم اور وزراء کرپشن میں مصروف ہیں، نوکریاں فروخت کی جارہی ہیں، این ٹی ایس اور میرٹ کے دعوئے بھی بے معنی ثابت ہوئے ہیں، آزاد کشمیر کے تمام اضلاع میں سرکاری آٹا محض نام کا آٹا ہے، شہری دکانداروں اور سرکاری ڈپوز کو آٹا واپس کررہے ہیں اور دوسری جانب آٹا غیر معیاری ہونے کے باوجود ناپید ہے اور عوام آٹا اور اپنے حقوق کیلئے احتجاج کررہے ہیں اور حکومت انتظامیہ کے ذریعے ریاست بھر کو دہشت گردی کا اڈہ بنارہی ہے، جس کی پرزور مذمت کرتے ہیں۔ عمر کوٹ، ضمنی انتخاب کی تیاریاں عروج پر، انتظامیہ متحرک ہو گئی عمرکو ٹ (سید

فرقان ہاشمی) ڈپٹی کمشنر عمرکوٹ ندیم الرحمان میمن نے کہا ہے کہ صوبائی نشست پی ایس عمرکوٹ پی ایس 52 عمرکوٹ کے ضمنی انتخابات کو صاف و شفاف طریقے سے  منعقد کروانا اہم ہدف ہے جسکے حصول کے لئے تمام متعلقہ محکموں کے افسران کو کردار ھوگا ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈپٹی کمشنر کے دربار ہال میں منسلک محکموں کے افسران سے 18 جنوری 2021 پر  پی ایس 52   عمرکوٹ پر ہونے والے ضمنی انتخابات کے انتظامات اور درپیش مسائل کے حل کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے محکمہ تعلیم کے افسر بلاول بھٹی کو ہدایت کی کہ جن پولنگ اسٹیشنوں پر فرنیچر اور پینے کے صاف پانی کے سہولیات مہیا کرنے کے لئے متعلقہ اسکول کے پرنسپل زمہ دار ہونگے اور جہاں فرنیچر کم ہے وہاں ضروری اور پینے کے پانی کے مناسب۔انتظامات کئے جائیں اس موقع پر محکمہ تعلیم کے محمد علی نے بتایا کہ پی ایس 52 کے ضمنی انتخابات میں 10پولنگ اسٹیشنوں میں بجلی کی سہولت میسر نہیں جس پر ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ مذکورہ پولنگ اسٹیشنوں پر جنریٹر کی سہولت مہیا کرادی جائیگی ۔ ڈپٹی کمشنر نے حیسکو کے افسر کو ہدایت کی کہ 17اور 18 جنوری 2021 کو بجلی کی لوڈشیڈنگ نہ کی جائے ۔ اجلاس میں ڈپٹی کمشنر نے ڈسٹرکٹ ھیلتھ افسر کو ہدایت  کی کہ پولنگ اسٹیشنوں میں کورونا وائرس سے کے حوالے سے

پیشگی اسپرے کروایا جائے اس کے علاوہ الیکشن کے دوران تمام ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافظ کرکے ڈاکٹروں اور پیرا میڈیکل اسٹاف کی چھٹیاں منسوخ کی جائیں ۔ ڈپٹی کمشنر عمرکوٹ نے کہا کہ انتخابات میں درپیش مسائل کے  حوالے ڈپٹی کمشنر أفس میں کنٹرول روم قائم کیا جائیگا ۔ اس کے علاوہ موبائیل ٹیمیں بھی تشکیل دی جائیں گی تاکہ درپیش مسائل کو فوری طور پر حل کئے جا سکیں ۔ اجلاس میں ایس ایس پی شاہجہاں ۔ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افیسر بلاول بھٹی ۔ ایکسئین پبلک ہیلتھ انجنئیرنگ محمد منصور ۔ ڈی أئی بی انچارج غلام مصطفی گجو ۔ اسٹنٹ کمشنر عمرکوٹ جھامن داس اور دیگر نے شرکت کی ۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close