وانا (قسمت اللہ وزیر) ضلع جنوبی وزیرستان نادرہ افس میں صدائے امن پروگرام کے سپروائزر من پسند افراد کو رولز اور قاعدے کے بغیر نواز رہے ہیں، جبکہ اثر و رسوخ نہ رکھنے والے غرباء اور عام لوگ گھنٹوں انتظار کے باوجود رقم لینے سے قاصر، من پسند اور اثر رسوخ والے افراد چھوٹے بچے ساتھ لائے بغیر
2500 روپے جو کہ صدائے امن کے نام سے متاثرہ ہر شناختی کارڈ ہولڈر کو دئے جاتے ہیں۔ اس میں بھی عام لوگوں، غرباء اور مساکین کو کافی مشکلات درپیش ہیں، دور دراز علاقوں سے انے والے لوگوں کو بچہ ساتھ نہ لانے کا بہانہ بناکر واپس کردیتے ہیں۔ سابقہ کونسلر علی محمد وزیر نے کہا کہ افس کے دروازے پر لکھا ہے، کہ ماسک کے بغیر اندر انا منع ہے، لیکن سپروائزر سمیت دیگر عملہ اندر ماسک کے بے غیر بیٹھا ہوا ہوتا ہے، اور من پسند لوگ دھڑا دھڑ ماسک کے بغیر اندر جاتے ہیں، جو کہ ملک میں رائج کورونا سے بچاؤ کے ایس او پیز کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اعلی حکام کو چاہئے کہ مذکورہ افیسر کی بے غوری کو دیکھ کر کاروائی کی جائے، گیٹ کے آس پاس لوگوں نے الزام عائد کیا، کہ صدائے امن پروگرام کا عملہ اپنے جاننے والے من پسند افراد کا کام بغیر قاعدے کے کرلیتے ہیں، جبکہ دیگر لوگوں کیلئے چھوٹا بچہ ساتھ لانے کا کہہ کر ٹرخا دیتے ہیں، دور دراز علاقوں یعنی تحصیل توئے خلہ زرملن، شکائی، انگوراڈہ، اور تیارزہ سے انیوالے لوگوں کو چھوٹا بچہ ساتھ نہ ہونے پر واپس بھیج دیتے ہیں، لوگوں نے حکومت سے مذکورہ صدائے امن پروگرام کے تحت چلنے پروگرام کا نوٹس لینے کا مطالبہ کردیا ہے۔۔۔۔ موٹروے پولیس نے دو گھر سے بھاگے ہوئے اور ایک گمشدہ بچے کو گھر والوں سے ملا دیا راولپنڈی (پی
این آئی) نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس موٹروے زون کے ترجمان کے مطابق موٹروے پولیس نے مختلف واقعات میں دو گھر سے بھاگے ہوئے اور ایک گمشدہ بچے کو گھر والوں سے ملا دیا ۔تفصیلات کے مطابق دوران پیٹرولنگ افسران کو پشاور ٹول پلازہ کے قریب ایک بچہ، عمر 5/6 برس تنہا ملا جو کہ پریشان دکھائی دے رہا تھا ۔ پوچھنے پر بچہ جس کا نام ریحان تھا اپنے گھر والوں کے بارے میں خاطر خواہ معلومات نہ بتا سکا ۔جس پر موٹروے پولیس نے پشاور کے مختلف تھانوں سے رابطہ کر کے بچوں کے گھر والے کا پتہ لگا لیا اور باحفاظت بچے کر والوں کے حوالے کر دیا گیا۔ ایک اور واقعے میں مرجان نامی شخص نے پشاور ٹول پلازہ پر موٹروے پولیس کو اطلاع دی کہ اس کا بھانجا مسعود ولد اسماعیل اور اس کا دوست ساجد ولد شہزادہ عمر بالترتیب 13 اور 14 برس دوپہر سے گھر سے لاپتہ ہیں۔ اطلاع پاتے ہیں موٹروے پولیس نے دونوں بچوں کی تلاش شروع کر دی بلآخر ایک بس سے دونوں بچوں کو برآمد کرکے گھر والوں کے حوالے کر دیا گیا۔ جس پر بچوں کے گھر والوں نے موٹر وے پولیس کا شکریہ ادا کیا۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں